کلرکہار میں ٹیکنیکل کالج کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،اعجاز خالد

 


کلرکہار(عثمان اعوان) کلرکہار میں ٹیکنیکل کالج کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے بچوں کو ہنر مند بنایا جائے گا لیکن ادارہ کی تعمیر میں کچھ افراد اور اداروں کی جانب سے مشکلات کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اعجاز خالد نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کلرکہار چکوال روڈ پر چکوڑہ کے حلقہ پٹوار میں 132 کنال جگہ خرید کی یے اور اس پر کلرکہار کی عوام کیلئے انتہائی جدید ٹیکنیکل کالج بنایا جارہا ہے جس میں بچوں کو ہنر مند بنایا جائے گا اور خصوصاً چائینیز لینگویج کورس بھی کرایا جائے گا تاکہ سی پیک میں ہمارے ہنر مند اپنا کردار ادا کر سکیں اور اپنا مستقبل سنوار سکیں، ان کا کہنا تھا کہ اس کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے ٹیکنیکل کالج کی تعمیر میں مقامی افرادکی جانب سے مختلف قسم کی درخواست بازی کا سامنا ہے ساتھ ہی محکمہ پولیس کے کچھ اہلکار اور سیاسی لوگ بھی ناجائز تنگ کر رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پراجیکٹ سے علاقہ میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا، ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ کالج میں شروع میں 3 ماہ کے کورسز شروع کرائے جائیں گے تاکہ ہنر مند طلبہ کو بہترین روزگار میسر آئے گا، وہ نجی ہوٹل میں تحصیل پریس کلب کلرکہار کے صحافیوں سے میٹ دی پریس کر رہے تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.