آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن چکوال کے وفد کا صدر چوہدری معین اکرم کی قیادت میں چیمبر سیکرٹریٹ کا دورہ
چکوال:آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن چکوال کے وفد نے صدر چوہدری معین اکرم کی قیادت میں چیمبر سیکرٹریٹ کا دورہ
کیا صدر چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری عامر نجیب بھٹہ اور نائب صدر خالد مرزا کی جانب سے تمام آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔ وفد کے ممبران نے نو منتخب صدر چوہدری عامر نجیب بھٹہ اور نائب صدر خالد مرزا کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ صدر چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری عامر نجیب بھٹہ نے کہا کہ چکوال چیمبر ایک تقریب منعقد کرے گا جس میں پرائیویٹ سکولز اور محکمہ تعلیم کے عہدے داروں کو دعوت دی جائے گی اور مستحق بچوں کو وظائف دیے جائیں گے۔آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن اور چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان ممبر شپ بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ایسوسی ایشن ممبران نے پرائیویٹ سکولز کو درپیش ٹیکسز کے مسائل کے حوالے سے تحفظات کے اظہار کیا جبکہ اس ضمن میں چکوال چیمبر کے عہدے داروں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وفد میں نائب صدر علی مختار اعوان، پیٹرن ان چیف چوہدری مشتاق حیدر، جنرل سیکرٹری زوہیب ابرار،چوہدری امیر تیمور ، قاضی لطیف ، ملک اعجاز ، وقار حیدر، توقیر احمد اور محمد اشرف اقبال شامل تھے۔اس موقع پر نائب صدر خالد مرزا سابق صدور خرم کامران، حاجی نور سلطان اور سینیئر ممبر فاروق گوندل بھی موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں