عالیان حیدر گوندل کے اعزاز میں تکمیل حفظ قرآن و دستا ربندی کی تقریب

 


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) معروف ماہر تعلیم و سماجی شخصیت صداقت حسین گوندل کے صاحبزادے حافظ عالیان حیدر گوندل کے اعزاز میں تکمیل حفظ قرآن و دستا ربندی کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں چیدہ چیدہ سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ اس موقع پر حافظ عالیان حیدر گوندل کی دستار بندی کی گئی۔ قاری شفاءاللہ نے عالیان حیدر گوندل کی دستار بندی کی اورعمامہ پہنایا۔ اس موقع پر مولانا محمد رفیق ،حافظ عبدالرﺅف، علی مختار اعوان ،نعمان ظفر ،چوہدری معین اکرم، ماسٹر اشرف جاوید، حافظ آفتاب الدین، پرویز اقبال ،محمود عادل ،عدنان فاروق گوندل، معظم قریشی اوردیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ مفتی عامر شہزاد اور سابق امیر جماعت اسلامی محمد اشرف آصف نے اپنے روحانی خطاب میں فضائل قرآن پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن میں موجود ہے اور تعلیمات قرآنی کے ذریعے ہم تمام مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔تکمیل حفظ قرآن و دستار بندی کی تقریب میں صداقت حسین گوندل نے خیرمقدمی کلمات جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ آفتاب الدین نے سرانجام دئیے۔ اس موقع پر شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔شرکاءنے صداقت حسین گوندل کو ان کے بیٹے کے قرآن پاک حفظ کرنے اور دستار بندی پرمبارکباد پیش کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.