راجہ دانش علی کا دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گیا

 


ڈھڈیال ( مسرت جعفری) راجہ افتخار حسین کے صاحبزادے، راجہ امجد خورشید پہلوان کے بھانجے راجہ دانش علی کا دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گیا۔ پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام اتوار کے روز گلیکسی پام مارکی میں کیا گیا جس میں ایم این اے میجر طاہر اقبال، وزیر صنعت و حرفت آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی، سابق وزیر وایم ایل اے و رہنما پی ٹی آئی دیوان غلام محی الدین، صدر مسلم لیگ ن ڈھڈیال طارق جمیل خان، چوہدری ساجد علی بیگ، چوہدری طارق محمود فم کسر، چوہدری ارشد علی بیگ، ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری ذیشان رضا شانی پڑہال، چوہدری فضل حسین ڈھوک ودھن، سینئر صحافی ڈاکٹر ظہیر یوسفی، ریاض بٹ، چوہدری رشید چوہان، چوہدری مناظر ترکوال کے علاؤہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.