دین اسلام سے متاثر ہو کر میں نے اسلام قبول کیا، وسیم مسیح

 


چکوال (ثقلین یاسین ) جامعہ مسجد ارشاد مبارک ڈب روڈ چکوال میں آج ایک غیر مسلم (مسیح ) خاندان سے تعلق رکھنے والا نوجوان جو ملتان کا رہائشی ہے اور چکوال میں محنت مزدوری کرتا ہے جس نے آج جامعہ مسجد ارشاد مبارک کے امام خطیب حافظ مقدر حسین نے کلمہ طیبہ لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم پڑھا کر اسے مسلمان کیا۔ پہلے اس کا نام وسیم مسیح تھا اور اب اسکا نام محمد عبداللہ اسلام کے مطابق رکھا گیا۔ اس موقع پر محمد عبداللہ کا کہنا تھا کہ دین اسلام سے متاثر ہو کر میں مسلمان اسلام قبول کیا اور اس موقع پر موجود سنئیر وائس پریزیڈنٹ PSF ڈسٹرکٹ چکوال ملک جنید چشتی حاجی خلیل بھٹی ، عارف بھٹی، صوفی نیازی، حافظ طلحہ، ملک زریاب، افتخار کہوٹ، ریاض بھٹی اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے محمد عبداللہ کو اسلام قبول کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.