جوند: بااثر افراد نے جامع مسجد یار غاراور مدرسہ جانے کا راستہ بند کر دیا

 


چکوال( عبدالغفورمنہاس) تھانہ ڈھڈیال کے علاقے جوند میں بااثر افراد نے جامع مسجد یار غاراور مدرسہ جانے کا راستہ بند کر دیا جس سے نمازیوں کے مسجد اور بچیوں کا مدرسہ جانا ناممکن ہو گیا پولیس بااثر افراد کے خلاف کاروائی سے گریزاں علاقہ بھر میں کشیدگی پھیل گئی گاﺅں جوند میں بااثر افراد نے جامع مسجد یار غار اور مدرسہ جانے والا راستہ بند کر دیا اہل دیہہ کی طرف سے تھانے درخواست دی گئی مگر پولیس نے کاروائی نہ کی کچھ عرصہ قبل مزکورہ گلی ضلع کونسل فنڈ سے پختہ ہوئی تھی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر گاﺅں کی عوام میں تشویش کی لہر دوڑی ہوئی اور شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے کیونکہ 25 اکتوبر کو گاﺅں کی مزکورہ مسجد میں سنی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں ہزاروں فرزندان اسلام شرکت کر رہے ہیں دریں اثناءامیر تحریک خدام اہلسنت والجماعت قاضی ظہور الحسین اظہر کی ہدایت پر ترجمان فاروق حیدری نے غلام مرتضی ہرل کے ہمراہ گاﺅں کا دورہ کیا اورمسجد و مدرسہ کا معائنہ کرنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا اہلیان گاﺅں نے قرار دیا ہے کہ واقعہ کی اطلاع پولیس کو تحریری درخواست کی شکل میں دے دی گئی ہے مگر الزام علیہان کے خلاف بااثر ہونے کی وجہ سے کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی اگر کوئی ناخوشگوار پیش آیا تو زمہ دار پولیس اور انتظامیہ ہوگی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.