شعبہ انگریزی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال)، چکوال کے زیرِ اہتمام ہفتہ علم و ادب کا دوسرا دن
شعبہ انگریزی گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال) میں لِٹ فیسٹ کے نام سے جاری ہفتئہ علم و ادب کے دوسرے روز کے پہلے پروگرام میں ممتاز محقق اور مترجم برگیڈئیر طارق محمود مرحوم کی علمی و ادبی خدمات پر مبنی ایک گفتگو کا انعقادہؤا جس میں چکوال پریس کلب کے چئیرمین خواجہ بابر سلیم مہمان خصوصی تھے ۔ نظامت کے فرائض پروفیسر شاہد آزاد سربراہ شعبہ انگریزی نے سر انجام دئیے جبکہ پروفیسر محمد اکرام بھی گفتگو میں شریک کار کے طور پہ موجود رہے ۔ اس موقع پر برگیڈئیر طارق محمود کی زندگی کے حوالے سے ڈاکٹر ارشد محمود چئیرمین ڈیپارٹمنٹ اردو کی تیار
کردہ مختصر وڈیو ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی ۔ خواجہ بابر سلیم نے برگیڈئیر طارق محمود کے حوالے سے خاندانی پس منظر اور ان کی علمی خدمات پہ روشنی ڈالتے ہوئے ان کی انسان دوستی، درویشی ، اور چکوال سے محبت کو مرحوم کی زندگی کا محورو مرکز قرار دیا۔ انہوں نے برگیڈئیر مرحوم کے تراجم اور دیگر علمی کاموں پہ بھی تفضیل سے روشنی ڈالی ۔ پروفیسر شاہد آزاد اور پروفیسر محمد اکرام نے خواجہ طارق محمود کے غالب اور اقبال کے تراجم سنائے اور ان کے تراجم کے فنی محاسن پہ روشنی بھی ڈالی ۔ سربراہ شعبہ انگریزی نے خواجہ طارق محمود کے تراجم میں غیر معمولی قابلیت اور کام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شعبہ انگریزی میں خواجہ طارق محمود ٹرانسلیشن سوسائٹی کے قیام کا اعلان کیا۔
آج کے دوسرے پروگرام میں انگلش ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ و طالبات کے درمیان انگریزی شاعری پڑھنے کا مقابلہ منعقد ہؤا جس میں سمسٹر سوم اور سمسٹر پنجم کے سٹوڈنٹس نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔پروفیسر سہیل عمران اور پروفیسر محمد اکرام پہ مشتمل ججمنٹ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سمسٹر سوم کی طالبات ارم الطاف ، معراج بی بی اور حفصہ صدیقہ نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی
آج کے تیسرے پروگرام میں نثار قادری ڈرامیٹک سوسائٹی کے تحت ایک مزاحیہ ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں فرسٹ ائیر آرٹس سال اول اور بی ایس انگلش کے سٹوڈنٹس نے اداکاروں کے طور پہ حصہ لیتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ہنستے بول کے عنوان کے تحت اس ڈرامے میں اردو و انگریزی کے کلاسیکل شعرا کے کرداروں پہ مشتمل ایک مزاحیہ مشاعرہ منعقد ہؤا جس میں موثر اداکاری اور بھرپور ڈائیلاگز نے حاضرین کی توجہ کھینچ لی ۔ ڈرامے میں حسنین خالد، میقات، حیدر رضا، محمد زین ، فیروز ، قربان، یاور شہزاد، دانش نے حصہ لیا۔ ڈرامے کی تیاری میں پروفیسر قاسم عباس اور پروفیسر خرم شہزاد نے معاونت کے فرائض سر انجام دئیے ۔
ہفتہ علم و ادب کے تیسرے دن کل نو بجے “کبھی ہم بھی طالبعلم تھے “ کے عنوان سے کالج پروفیسرز سے گفتگو کا پروگرام منعقد ہو گا۔ اس کے بعد “پرانے لوگ نئے لوگ ۔ بہتر کون” کے موضوع پر بی ایس انگلش سمسٹر سوم اور سمسٹر پنجم کے مابین ایک مباحثہ بھی منعقد ہو گا۔
کوئی تبصرے نہیں