تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی شاندار افتتاحی تقریب

 


خطے کی ترقی ،انڈسٹری اور کاروبار کے فروغ کیلے تلہ گنگ میں انڈسٹری اسٹیٹ کا جلد قیام کا عمل میں لایا جائے ،افتتاحی تقریب میں شریک بزنس کمیونٹی نے مشترکہ مطالبہ


تعمیر شدہ ڈیمز کو فعال کیا جائے اور نئے ڈیم بنائے جائیں 


زراعت کی ترقی کیلے 10 سالہ منصوبے کا اعلان کیا جائے اور پانی کے ضیاع کو روکنے کیلے قومی سطح پر پالیسی تشکیل دی جائے


مقررین کا تلہ گنگ چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب


افتتاحی تقریب سے وزیراعظم کے مشیر رانا احسان افضل خان، پیٹر انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر، سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، سابق صدر ائی سی سی آئی احسن بختاوری ،نائب صدر ایف پی سی سی آئی زکی اعجاز سینیئر بزنس لیڈر زاہد حسین تلہ گنگ چیمبر اف کامرس کے نو منتخب صدر ملک شبیر حسین سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا احسان افضل خان کا نے کہا کہ تلہ گنگ میں چیمبر کا قیام خوش آئند ہے ،اس سے کاروبار کو فراغ ملے گا ،حکومت کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں ،پاکستان مشکل حالات سے نکل رہا ہے ،آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے ہمیں اصلاحات کا بڑا موقع ملا ہے ،ڈیڑھ سال قبل ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جا رہی تھیں ہم نے ایسی چہ میگوئیوں کو دفن کر دیا ،پاکستان کے معاشی مسائل کے حل کے لے ایکسپورٹ کو ہر صورت بڑھانا ہو گا،بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے کما کریں گے ،سمال اور میڈیم انڈسٹری کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،بجلی کے شعبے میں حکومت بھرپور کام کر رہی ہے ،جلد قوم کو خوشخبری ملے گی ،نجکاری کے حوالے سے حکومت کا ویژن واضح ہے ،ہم ہر صورت کاروبار سے باہر نکلنا چاہتے ہیں ،پاکستان عالمی سرمایہ کاری کا مرکز بننے جا رہا ہے ،سعودی کاروباری وفد پاکستان میں موجود ہے ،40 سے زائد معاہدے ہو رہے ہیں ،حکومت وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہو گئی ہے ،اب ہمارا ہدف پاکستان کو معاشی ترقی دلوانا ہے ،مقامی سطح پر انڈسٹریل زون کے قیام کیلے کام کررہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر نے کہا کہ تلہ گنگ چیمبر کے قیام کے موقع پر ملک بھر کی بزنس کمیونٹی یہاں جمع ہے ،سی پیک کے فیز ٹو کے تحت انڈسٹرلائزیشن جا نیا دور شروع ہو گیا ،پاکستان کو سستی بجلی اور شرح سود میں کمی کی ضرورت ہے ،ہماری کوششوں سے ایسے آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہو رہا ہے ،جلد نو سینٹ کی بجلی انڈسٹری کا ملے گا ،عوام کو بھی سستی بجلی ملے گی ۔پاکستان کی ترقی کیلے فیصلہ سازی میں تیزی کی ضروت ہے ،زراعت کو فیڈریشن نے اپنا ہدف بنا لیا ہے ،37 ملین ایکٹر فیٹ پانی ہر سال پانی ہم ضائع کر رہے ہیں ،جس کی لاگت 20 سے 25 ارب ڈالر بنتی ہے ۔ہمیں اس ریجن میں مزید چھوٹے ڈیم بنانے کی ضرورت ہے اور جو ڈیم موجود ہیں ان کو فعال کرنے کی ضرورت ہے ۔پہاڑوں سے آنے والے پانی کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے ۔پاکستان کی زراعت کو بچانے کیلے پانی کو بچانا ہو گا ۔سرکاری اداروں کے درمیان کوارڈینیشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔اس خطے میں بہتر آب و ہوا کی وجہ سے دنیا کی ہر فصل لگ سکتی ہے ۔حکومت زراعت کے حوالے سے 10 سالہ منصوبہ کو جلد سے جلد فائنل کرے ۔ سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری نے کہا کہ تلہ گنگ چیمبر کا قیام میرے لیے ایک خواب کی تعبیر ہے ،ہم سب نے ایمانداری سے تلہ گنگ چیمبر کے قیام کیلے کوششیں کیں جو کامیابی سے با آوار ثابت ہوئیں ،تلہ گنگ شہیدوں اور غازیوں کی زمین ہے ،یہاں کے باسیوں نے ملک کی حفاظت کیلے پیشہ جانیں پیش کی ہیں ،چیمبر کے قیام سے یہ خطہ ملکی اکانومی کے ساتھ جڑے گا،مقامی تاجروں کو اس موقع سے فایدہ اٹھانا چاہیے ،نوجوان کاروبار کرنا سیکھیں ،چیمبر کے قیام سے خوشحالی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے 

،آئندہ پانچ سالوں میں تلہ گنگ چیمبر کے پلیٹ فارم سے علاقہ کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا،یو بی جی نے حقیقت میں آئی پی پیز کے خلاف جنگ لڑی ہے ،جلد ہماری کوششوں سے پاکستان کو اس ناسور سے نجات ملی گی ،پاکستان کو اس وقت انتشار کی نہیں استحکام کی ضرورت ہے ،سیاسی جماعتیں لڑائی جھگڑے چھور کر ملک کی معیشت کیلے کام کریں سابق صدر آ ئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا کہ تلہ گنگ میں چیمبر آف کامرس کا قیام خطے کیلے بڑی خوشخبری ہے ۔اس اہم ادارے کے قیام کیلے کوششیں کرنے والے ہر فرد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔چیمبر آ ف کامرس کے قیام سے مقامی تاجروں کو ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ رابطہ میں مدد ملے گی ۔پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے ،حکومت کو اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے ،پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ،حکومت بنیادی مسائل حل کرنے پر توجہ دے ۔یو بی جی کے پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی ہے مسائل کو حل کرنے کیلے کام کریں گے ۔امید ہے تلہ گنگ چیمبر مقامی سطح پر کاروبار کے فروغ کیلے معاون ثابت ہو گا ۔صدر تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک شبیر نے کہا کہ تلہ گنگ چیمبر کا قیام ہمارا خواب تھا جو یو بی جی کی قیادت کے تعاون سے پورا ہو ،چیمبر کے قیام سے خطے میں بزنس کو ترقی ملے گی ،مقامی سطح پر چیمبر کے قیام سے انڈسٹری کو بھی فایدہ ہوگا،چیمبر کے قیام کا پورا کریڈٹ سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری کا ہے ۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی زکی اعجاز نے کہا کہ مجھے دلی خوشی ہے کہ تلہ گنگ میں چیمبر آف کامرس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔یہ مقامی تاجروں کو آفیشل فورم ملا ہے جس سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے تلہ گنگ چیمبر کو فعال کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے ۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ تلہ گنگ چیمبر کے قیام کا مکمل کریڈٹ ظفر بختاوری کو جاتا ہے ۔مجھے امید ہے ان کی قیادت میں یہ چیمبر علاقے کی ترقی کیلے ایک مرکز ثابت ہو گا ۔پاکستان کے معاشی حالات بہت بہتر ہو رہے ہیں ،بزنس کیمونٹی پالیسیوں کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے۔افتتاحی تقریب میں تلہ کنگ چیمبر کی نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کی تقریب حلف برداری بھی منعقد ہوئی ۔تقریب سے سینئر نائب صدر تلہ گنگ چیمبر غلام ربانی ،مرکزی صدر انجمن تاجران تلہ گنگ ملک ظفر ، ڈاکٹر ملک ارشد ،نایاب بشری ایگزیکٹو ممبر تلہ گنگ ،قاضی عبد القادر ،ملک ساجد الرحمان نے بھی خطاب کیا ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.