شعبہ انگریزی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال)، چکوال کے زیرِ اہتمام ہفتہ علم و ادب کا آغاز






آج گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال)، چکوال کے شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام "ہفتہ علم و ادب" کی تقریبات کا باضابطہ آغاز ہوا۔ لٹریچر ویک کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر سجاد حسین نے خصوصی طور پہ شرکت کی اوو کالج کے پرنسپل پروفیسر سخاوت حسین آزاد کے ساتھ فیتہ کاٹ کے ہفتئہ علم و ادب  کا باقاعدہ آغاز کیا۔ 


ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر سجاد حسین نے اس موقع پر  اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے شعبہ انگریزی کی اس کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ تسلسل چلتا رہے گا۔ 


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سخاوت حسین آزاد نے شعبہ انگریزی کو اس علم پرور اور ادب نواز اقدام پر مبارکباد دی اور ایسے ادبی تقریبات کے انعقاد کو طلبہ کے فکری اور ادبی فروغ کے لئے اہم قرار دیا۔

**پہلی تقریب: مشاعرہ تراجم**

تقریبات کے پہلے سیشن میں "مشاعرہ تراجم" کا اہتمام کیا گیا جس کی نظامت کے فرائض پروفیسر عمر رؤف نے انجام دیے۔ پروفیسر سعید اکرم، اشرف آصف، مدثر عباس، حماد زیف، معاذ ہاشمی، اظہر عباس، ملک کاشف اعوان اور پروفیسر شاہد آزاد نے عالمی شاعری کے منتخب تراجم پیش کیے، جن کو حاضرین نے بے حد سراہا۔


**دوسری تقریب: مقامی آپ بیتیوں پر مکالمہ**

لٹریچر ویک کی دوسری تقریب میں مقامی آپ بیتیوں پر ایک پُراثر گفتگو کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست میں پروفیسر سعید اکرم، پروفیسر ایم کے مغل، ڈاکٹر اعظم سمور اور محترمہ شمیم فاطمہ نے اپنی تصانیف اور آپ بیتیوں پر مختلف پہلوؤں سے روشنی ڈالی۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر ارشد محمود چئیرمین ڈیپارٹمنٹ آف اردو یونیورسٹی آف چکوال اور پروفیسر شاہد آزاد نے مشترکہ طور پر کی۔


تقریب کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے پروفیسر ایم کے مغل، شمیم فاطمہ اور ڈاکٹر اعظم سمور کی کتابیں طلبہ و طالبات میں تقسیم کی گئیں۔

شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام "ہفتہ علم و ادب" کا یہ سلسلہ آئندہ روز بھی جاری رہے گا، جس میں مختلف ادبی و علمی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.