چوآسیدن شاہ!پیر صاحب آف کوٹگلہ شریف کی حنظلہ افنان ٹریولز آمد

 


سید عبدالرزاق شاہ بخاری نے کاروبار کی ترقی اور بہتر سروسز کی فراہمی کیلٸے خصوصی دعا فرماٸی 


حرمین شریفین کی زیارت کیلٸے جانے والے اللہ اور رسول اللہ کے مہمانوں کیلٸے سہولیات کی فراہمی بھی دین کی حقیقی خدمت ہے۔پیر سید عبدالرزاق بخاری


چوآسیدن شاہ(نماٸندہ خصوصی)حرمین شریفین کی زیارات کیلٸے جانے والوں کو دوران سفر بہترین سہولیات کی فراہمی دین کی حقیقی خدمت ہے یہ بات پیر صاحب کوٹ گلہ شریف پیر سید عبدالرزاق بخاری نے حنظلہ افنان ٹریولز چوآسیدن شاہ تشریف آوری کے موقع پر خصوصی گفتگو میں کہی اس موقع چیف ایگزیکٹو حنظلہ افنان ٹریولز راجہ برہان غنی،راجہ بلال غنی اور معروف ثناء خوان مصطفی عبدالرحمن جامی بھی موجودتھے،پیر عبدالرزاق بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہر سال لاکھوں فرزنان اسلام حج اور عمرہ کیلٸے حرمین شریفین جاتے ہیں جو اللہ اور رسول کریم کے مہمان ہوتے ہیں ان کیلٸے آسانیاں پیدا کرنا نیکی ہے اور یہی زاٸرین مقدس مقامات پر جاکر سہولیات فراہم کرنے والوں کو بھی دعاٶں میں بھی یاد رکھتے ہیں دوسری صورت میں تکالیف کے باعث وہاں حالات مختلف ہوتے ہیں اس موقع پر انہوں نے کاروبار کی ترقی اور حنظلہ افنان ٹریولز سے وابستہ تمام دوستوں کی زندگی اور صحت کاملہ کیلٸے خصوصی دعا بھی کی.

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.