ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاهر اقبال کا دورہ مسوال

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاهر اقبال نے مسوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محمد بشیر نمبردار، محمد شبیر نمبردار کی ہمشیرہ، ٹھیکیدار حامدحسین کی خالہ اور ٹھیکیدار احسن محمود کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔انچارج پبلک سیکرٹریٹ چکوال ملک محمد اقبال، سابق وائس چیئرمین یو سی جند اعوان چوہدری غلام شبیر لنگاہ اور سابق ممبر ضلع کونسل چکوال چوهدری غلام صفدر رتہ بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اِس موقع پر چوهدری منصف خان، ٹھیکیدار نواب خان، ٹھیکدار عامر حسین، ٹھیکدار اختر حسین، تصور حسین نمبردار،چوهدری مبشر مسوال، چوهدری مبشر ڈھوک مستقیم ، چوهدری طارق محمود ،چوهدری خالد محمود،محمد شبیر،محمد اسلم پھتیال، چوھدری لیاقت حسین ،چوھدری صفدر رگ،چوھدری رب نواز ،نائیک عابدحسین اور محمدارشد بھٹی بھی موجود تھے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.