چوآسیدن شاہ!اہلیان ڈنڈوت کی درخواست پر انسپکٹر ماٸنز چوہدری اشرف ان ایکشن

 


گذشتہ دنوں بلاسٹنگ کے باعث پتھر نواحی آبادی میں گرنے کیخلاف انسپکٹوریٹ آف ماٸنز اور ڈپٹی ڈاٸریکٹر ماٸنز سمیت متعدد افسران کو درخواست دی گٸی


انسپکٹر ماٸنز نےلاٸم سٹون کواٸری اور مٹی والی جگہ کا دورہ کیا اور سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کوتنبیہہ،فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت عدم عمل کی صورت میں کواٸری بند کرنے کی وارننگ دے دی 


مشترکہ مالکان اراضی کمیٹی کے سربراہ راجہ برہان غنی نے انسپکٹر ماٸنز کو نواحی آبادی اورعدم حفاظتی اقدامات بارے آگاہ کیا،جبکہ واجبات کی عدم اداٸیگی پر کواٸری بند کرنے کا اعلان کیا،اس موقع پرحاجی راجہ محمود خان،ڈاکٹر راجہ خالدمحمود،راجہ بنارس،راجہ عمران افسر،راجہ ظفر اقبال اور راجہ محمد خان بھی موجودتھے



چوآسیدن شاہ(ڈھڈیال نیوز رپورٹ)ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کی لاٸم سٹون کواٸری پر اندھا دھند بلاسٹنگ اور نواحی آبادی میں پتھر گرنے کے باعث اہلیان دیہہ کی جانب سے دی گٸی درخواست پر انسپکٹر ماٸنز راولپنڈی ریجن چوہدری اشرف نے کواٸری اور مٹی کی لیز کا تفصیلی دورہ کیا،اس موقع پر سربراہ مشترکہ مالکان اراضی راجہ برہان غنی نے انسپکٹر آف ماٸنز کو فیکٹری انتظامیہ کی قانونی خلاف ورزیوں اور عدم حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفننگ دی،انسپکٹر آف ماٸنز نے فیکٹری انتظامیہ کو آبادی سے دور کواٸری چلانے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات دیتے ہوٸے وارننگ دی کہ آٸندہ قانونی خلاف ورزی یا حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر کواٸری سیل کردی جاٸے گی انہوں نے نواحی آبادی اور مٹی کے حصول کی جگہ کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور مکینوں کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرواٸی اس موقع پر حاجی راجہ محمود خان،ڈاکٹر راجہ خالد،راجہ ظفر اقبال،راجہ محمد خان ،راجہ غلام خان اور راجہ محمد بنارس بھی موجودتھے اس موقع پر راجہ برہان غنی نے انسپکٹر آف ماٸنز کو آگاہ کیا کہ فیکٹری انتظامیہ اور سرمایہ دار نے سینکڑوں مزدوروں کے خون پسینہ کے اربوں روپے جبکہ مقامی زمینداروں کے کروڑوں روپے کے واجبات دبا رکھے ہیں اگر ایک ہفتہ کے دوران انہوں نے اس معاملہ پر کوٸی اقدام نہ لیا تو فیکٹری کی کواٸری بند کردی جاٸے گی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.