چوہدری سلطان حیدر علی خان سستے ماڈل ریڑھی بازار کا افتتاح کردیا

 



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل آفس چکوال سے ملحقہ سستے ماڈل ریڑھی بازار کا افتتاح کر دیا گیا۔ پارلیمانی سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب معائنہ ٹیم چوہدری سلطان حیدر علی خان نے فیتہ کاٹ کر سستے ماڈل ریڑھی بازار کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چکوال قراة العین ملک ،اے ڈی سی آر خاور بشیر ،اے ڈی سی جی بلال بن حفیظ، اسسٹنٹ کمشنر ثمینہ بشیر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی و ضلع کونسل محمد فیاض ہاشمی ، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی اور سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری سجاد احمد خان نے شرکت کی۔ چوہدری سلطان حیدر علی خان نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ تحصیل ہسپتال روڈ پر بنائے گئے سستے ریڑھی بازار کا تفصیلی معائنہ کیا ۔اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد اکٹھی ہو گئی ۔پارلیمانی سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب معائنہ ٹیم چوہدری سلطان حیدر علی خان نے میڈیا اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جس سے ضروریات زندگی کی اشیاءکم قیمت پر اور فوری دستیاب ہونگی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے اس ضمن میں واضح احکامات ہیں کہ عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلعی افسران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے متحرک ہوں چوہدری سلطان حیدر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ایسے منصوبہ پر کام نہیں ہوا ،دریں اثناءڈپٹی کمشنر قراة العین ملک نے اس موقع پر بتایا کہ سستے ریڑھی بازار میں ریڑھیوں کو ترتیب کے ساتھ خوبصورت لائٹنگ اور سجاوٹ سے لگایا گیا ہے جس سے بازار کی خوبصورتی میں اضافہ اور راہگیروں کو پیدل چلنے میں آسانی ہوگی۔ سستے ریڑھی بازار میں سبزی و فروٹ ریٹ کے کم ریٹ اور معیاری کوالٹی میں دستیاب ہوگا۔ تقریب میں تاجر رہنماﺅں ملک جاوید اقبال ،سابق کونسلر عامر زیدی، رضوان تھنیل کمال ،سکندر جٹ ،بابر بشیر بٹ ،فاروق فیمس، اختر بٹ ،سیٹھ کاشف، خواجہ خاور ،شوکت سیماء،شاکر مہدی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.