شعبہ انگریزی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال)، چکوال کے زیرِ اہتمام ہفتہ علم و ادب کا چوتھا دن

 




شعبہ انگریزی گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال) میں لِٹ فیسٹ کے نام سے جاری ہفتئہ علم و ادب کے چوتھے روز کے پہلے پروگرام میں “کتابوں سے بزنس تک” “ کے عنوان سے پڑھائی کے ساتھ کامیاب بزنس کرنے والوں طلبہ و طالبات سے گفتگو پہ مشتمل ایک پروگرام منعقد ہؤا جس میں میروگرافی ، میقات احمد، روزینہ بتول، سیفی گرافی ، اریبہ شفیق ، انیسہ سلام، سنیا رشید، سیمیں قاضی ، صبور جلیل ، طاہر کلیم، اور نروان ولی شریک ہوئے اور تجارتی میدان میں اپنے آغاز اور ارتقائی کامیابیوں پہ روشنی ڈالی اور اس بات پہ زور دیا کہ نوجوان نسل معاشی میدان میں قبل از وقت منصوبہ بندی کرے کیونکہ بدلتے ہوئے حالات اور معاشی بدحالی نے نوکریوں کے امکان کو ختم کر کے رکھ دیا ہے اور نئے تقاضوں کے مطابق آئن لائن روزگار کے لئیے مطلوبہ مہارتیں سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض پروفیسر محمد اکرام نے سر انجام دئیے۔

آج کے دوسرے پروگرام میں انگلش ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ و طالبات میں “گلوکل میوزک “ کے عنوان کے تحت گیت و غزل کی نغمہ آرائی ہوئی جس میں آئلہ اکرام، عائشہ صدیقہ، الشبا رعنا، وردا جبیں ، منزیٰ مقبول،اور حیدر رضا نے حصہ لیا اور اپنی گائیکی پر حاضرین سے بھرپور داد وصول کی ۔ 

ہفتئہ علم و ادب کے پانچویں دن یونیورسٹی آف چکوال کے پہلے ادبی میگزین لِٹ وِٹس کے چیف ایڈیٹر پروفیسر شاہد آزاد اور سٹوڈنٹ اڈیٹرز کی گفتگو پہ مشتمل ایک پروگرام بعنوان “لِٹ وِٹس۔ سفر ایک میگزین کا” منعقد ہو گا جس میں میگزین کی تیاری اور اشاعت کی یادوں اور باتوں کے حوالے سے شرکا گفتگو اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔ دوسرے پروگرام میں بی ایس انگلش سمسٹر فائیو کے سٹوڈنٹس مائنر مضامین کے اساتذہ کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کریں گے جبکہ سمسٹر تھری کے سٹوڈنٹس ایک تخلیقی و تحریری مقابلے میں شرکت کریں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.