چوآسیدن شاہ!علاقہ کہون کے قصبہ ارڑ میں مسلم لیگ ن حلقہ این اے 58اور پی پی 21کی سیاسی قیادت کا بھرپور اکٹھ

 


معروف مسلم لیگی رہنماء ملک نذیر نیازی نے سیاسی کریم اکٹھی کرکے علاقاٸی سیاست میں بھرپور ہلچل مچا دی،محبت کے نٸے انداز میں سیتھی ہاٶس کا افتتاح


ممبر قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر میجر طاہر اقبال،سدا بہار ممبر صوباٸی اسمبلی وممبر پبلک اکاٶنٹس کمیٹی پنجاب لوکل گورنمنٹ ملک تنویر اسلم سیتھی کی ساتھیوں سمیت عشاٸیہ میں بھرپورشرکت


عوام نے جو محبت دی یہ ہم پر قرض ہے مخالفین کی طرح جھوٹے وعدوں اور دعوٶں کی بجاٸے عملی کام پر توجہ مرکوز رکھے ہوٸے ہیں۔ارڑ میں عماٸدین علاقہ سے ملک تنویر اسلم اور میجر طاہر اقبال کا خطاب 


1985سے جس پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا آج بھی اسی مقام پرکھڑا ہوں خوش قسمت ہوں کہ جنرل مجید ملک اور ملک اسلم سیتھی کے جانشینوں کے ساتھ وفاء نبھا رہاہوں میاں نواز شریف ہمارے قاٸد ہیں اور یہ محبت تادم زندگی ہے۔ملک نذیر نیازی 




چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)علاقہ کہون میں سیتھی ہاٶس کا افتتاح،سیاسی حلقوں میں معروف مسلم لیگی رہنماء ملک نذیر نیازی نے ہلچل مچا دی،تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز علاقہ کہون کے قصبہ ارڑ میں سدا بہار ممبر صوباٸی اسمبلی،شہنشاہ تعمیرات،ممبر پبلک اکاٶنٹس کمیٹی پنجاب لوکل گورنمنٹ وکنونٸیر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی ملک تنویر اسلم اعوان سیتھی سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوٸے سابق ممبرضلع کونسل ملک نذیر نیازی نے اپنے گھر کا نام سیتھی ہاٶس سے منسوب کردیا اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ممبر قومی اسمبلی وسابق وزیرمملکت میجر ریٹاٸرڈملک طاہر اقبال سمیت علاقہ بھر کی سیاسی،سماجی اورمذہبی شخصیات کی کثیر تعداد شریک ہوٸی،اس موقع پر شرکاء سے اپنے خطاب میں ملک تنویر اسلم کا کہنا تھاکہ دوستوں کی بے لوث محبت اور پیار سرمایہ حیات ہے اپنی 22سالہ سیاسی زندگی میں انمول چاہنے والے ہی میرا فخر ہیں انہوں نے ارڑ میں اپنے نام سے منسوب گھر کے افتتاح اور ایک منفرد تقریب کا انعقاد کرنے پر ملک نذیر احمد نیازی اور ان فرزندان ودوستوں سے اظہار تشکر کیا،اس موقع پر انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کردہ عوامی فلاحی منصوبوں کاتفصیلی ذکر کرتے ہوٸے اپنے اس عزم کا اعادہ کیاکہ عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوٸے تباہ حال انفراسٹرکچرکی تعمیر اور زندگی میں سہولیات کی فراہمی کیلٸے جدوجہد جاری رکھیں گےانہوں نے کہا کہ چکوال اور چوآسیدن شاہ کے سنگم سے ملک امداد اور ملک ابرار کا شروع کردہ دعوتی پروگرام اب ارڑ آپہنچا جو مزید حلقہ میں بھی پھیلنے کی امید ہے،ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال نے اپنے مختصر خطاب میں ملک نذیر نیازی اور ان کی ٹیم کا پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور شرکاء کو سیاسی اقدامات کیساتھ ساتھ اپنی زندگیوں کو دین کیجانب موڑنے کی تلقین بھی کی،اپنے خطاب میں ملک نذیر نیازی کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کے سپاہی ہونے کیساتھ ساتھ قبل ازیں جنرل مجید ملک اور اب ملک تنویر اسلم کے دستہ کا حصہ ہوں اور اب اپنے گھر کا نام سیتھی ہاٶس رکھ کر تاریخ میں اپنی وفاء کو امر کردیا ہے انہوں نے آنے والے تمام معزز مہمانان گرامی کا بھرپور شکریہ ادا کیا،قبل ازیں مہمانان گرامی کے پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ڈھول کی تھاپ اور سروں کی دھنیں بجاٸی گٸیں،مہمانان گرامی کو روایتی پگڑیاں پہناٸی گٸیں ملک نذیر نیازی کے پوتوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کٸے تقریب کی نظات کے فراٸض ملک اللہ دتہ رتوچھہ نے سرانجام دٸیےجبکہ شرکاء کی تواضع انواع واقسام کے کھانوں سے کی گئی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.