سہگل آباد کے مقام پر 3 نومبر کو ہونے والے کبڈی میچ کی تیاریاں زورو شور سے جاری

 


چکوال (غلام عباس جنجوعہ سے) "سدا بہار کبڈی گروپ چکوال" کے زیر انتظام 3 نومبر 2024ء بروز اتوار کو ہونے والے کبڈی میچ کی تیاریاں آج کل عروج پر ہیں اور آج اس سلسلے میں "سدا بہار کبڈی گروپ چکوال" کے جوانوں نے بھٹھے والے گراونڈ میں ٹریننگ کی جس کے لیے مایہ ناز سابق کبڈی پلئیر مرزا محمد نصیر شیری کو لہڑ سلطان پور سے خاص طور پر بلایا گیا۔

نصیر شیری نے جوانوں کی ٹریننگ کی اور انہیں کبڈی کے مکمل داو پیچ سکھائے اس موقع پر چیف آرگنائزر استاد محمد گلفراز پاشا سہگل آباد، اناؤنسر آواز چکوال چوہدری قیصر محمود آف امیر پور منگن اور آرگنائزر ارشد محمود گوندل 1122 آف سہگل آباد بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیف آرگنائزر گلفراز پاشا اور آرگنائزر ارشد گوندل کا کہنا تھا کہ 3 نومبر 2024ء بروز اتوار کو سہگل آباد کے مقام پر ہونے والے کبڈی میچ کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور اس کبڈی میچ کے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے چوٹی کے کھلاڑی حصہ لیں گے اور یہ کبڈی کا ایک ایسا میچ ہںو گا جسے ضلع چکوال کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ کبڈی میچ "سدا بہار کبڈی گروپ چکوال" اور "کمانڈو کبڈی گروپ اٹک" کے درمیان کھیلا جائے گا، اس کبڈی میچ میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے منجھے ہںوئے کھلاڑی شرکت کریں گے اور شائقین کبڈی کو ایک دلچسپ اور کانٹے دار میچ دیکھنے کو ملے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.