چکوال سے تعلق رکھنے والے دو طلباء وطالبات کا شاندار تعلیمی اعزاز

 


چکوال سے تعلق رکھنے والے دو طلباء وطالبات کا شاندار تعلیمی اعزاز ،حمزہ سلطان نے راولپنڈی بورڈ پری انجینئرنگ میں طلباءمیں پہلی جبکہ مہر بانو نے پری انجینئرنگ میں طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔دونوں طالب علموں کا تعلق رائل کالج سے ہے۔حمزہ سلطان جو کہ میڈم وائس پرنسپل فوجی فاونڈیشن سکول، راولپنڈی روڈ، چکوال کے صاحبزادے ہیں نے سالانہ امتحان منعقدہ 2024 میں راولپنڈی بورڈ سے پری انجینئرنگ گروپ میں اول پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔حمزہ سلطان کے والد فیض سلطان بھی شعبہ تعلیم سے وابستہ اور راولپنڈی میں ایک مشہور ادارے میں درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔دریں اثناءچکوال کی ہونہار طالبہ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پری انجینئرنگ گروپ میں راولپنڈی بورڈ ٹاپ کیا۔رائل کالج چکوال کی سال دوئم کی طالبہ مہر بانو نے پری انجینئرنگ گروپ میں راولپنڈی بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مہر بانو معروف تعلیمی شخصیت راجہ ناصر سہیل پرنسپل فوجی فاﺅنڈیشن کالج مرید کیمپس چکوال کی صاحبزادی ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.