مینگن یونین کونسل ۔ مالی امداد پروگرام



 وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ضلعی صدر مسلم لیگ ن چکوال ایم پی اے پارلیمانی سیکٹری پنجاب چوہدری حیدر سلطان علی خان کی ہدایت پر رجسٹریشن 

چکوال( نامہ نگار) ضلعی صدر مسلم لیگ ن چکوال ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری حیدر سلطان علی خان کی ہدایت پر مستحق ۔بے سہارا خواتین کی رجسٹریشن کے لیے موضع چک بھون میں زیر سرپرستی سابق نائب ناظم چودری غلام جیلانی منہاس ایڈوکیٹ اور صوبیدار نور حسین و تنویر حسین میکن پوسٹ افس میں کیمپ لگایا گیا جس میں گاؤں مینگن۔ بلہے بالا۔ ویرو۔ لکھوال ۔چک بھون کے مستحق اور بے سہارا خواتین کی رجسٹریشن کا کام مکمل کیا گیا ۔انے والے دنوں میں مستحق بے سہارا خواتین کو ہر تین ماہ بعد ساڑھے دس ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی ۔70 سے زائد مستحق خواتین کی رجسٹریشن مکمل ہونے پر سابق نائب ناظم چوہدری غلام جیلانی منھاس ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ۔ہم اہلیان چک بھون پارلیمانی سیکرٹری چودری حیدر سلطان علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔جن کے حکم پر اج رجسٹریشن کا کام مکمل ہوا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی پالیسیاں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے ویژن پر گامزن ہے ۔عوامی فلاح و بہبود کے اج تک جتنے بھی منصوبے شروع کیے گئے وہ مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں شروع اور مکمل کیے گئے ۔پنجاب حکومت کا حالیہ بجلی کے بلوں میں جو ریلیف عوام کو دیا گیا ہے وہ بھی قابل تعریف ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعلی پنجاب مفت سولر سسٹم کا پروگرام بھی جلدی ضلع چکوال میں شروع کرنے کا حکم صادر کریں گی جس کے لیے پارلیمانی سیکرٹری چودری حیدر سلطان علی خان سرگرم عمل ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.