دی سپر ڈھڈیال سائنس کالج انتظامیہ کی نااہلی، درجنوں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) دی سپر ڈھڈیال سائنس کالج ڈھڈیال کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث درجنوں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ۔فیس جمع نہ ہونےپر طلباء کا رزلٹ روک لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ کالج کے 53 طلباءجو پہلے کالج انتظامیہ کی جانب سے فیسیں جمع نہ کروانے پر 12ویں کلاس کا ایک پیپر نہ دے سکے۔منت سماجت اور بورڈ حکام کے نوٹس لینے پر ان طلبا کو ڈیٹ شیٹ تو دے دی گئی لیکن کالج کی طرف سے راولپنڈی بورڈ کو فیس کی مد میں لاکھوں روپے ادا نہ کرنے پر اب تمام طلباء کا رزلٹ روک لیا گیا ہے جس پر طلباء اور ان کے والدین شدید پریشان ہیں۔ طلباء کا کہناہے کہ انہوں نے کالج انتظامیہ کو اپنی فیسیں باقاعدگی سے جمع کروائی لیکن کالج انتظامیہ کے گھوٹالے کی وجہ سے ہمارا مستقبل تاریک کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیمی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلہ کا فوری نوٹس لے کر طلبا میں پائی جانے والی پریشانی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.