ابتدائی طبی امداد کے عالمی ویک کے موقع پر اخوت کالج مرید میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد

 



چکوال: ابتدائی طبی امداد کے عالمی ویک کے موقع پر ریسکیو 1122 چکوال کے کمیونٹی ونگ کی طرف سے اخوت کالج مرید میں پاک لائف سیور پروگرام کرایا گیا، سیشن میں فرسٹ ایڈ کے متعلق ٹریننگ اور پریکٹیکل کروایا گیاجس میں کالج کی طالبات اور اساتذہ کو فرسٹ ایڈ کی اہمیت کے بارے میں تفصیلاً بتایا گیا۔ٹریننگ میں مصنوعی طریقے سے دل اور سانس کی بحالی، خون کے بہاؤ کو روکنے کے طریقوں اور ہڈی ٹوٹنے کے متعلق ابتدائی طبی امداد کے متعلق بتایا گیا۔اس موقع 130 طالبات کو ابتدائی طبی امداد اور زندگی بچانے کے اصولوں کے بارے میں تربیت دی گئی اور یہ تربیت یافتہ افراد کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اپنا مثبت کردار ادا کرکے لوگوں کی جانیں بچا سکتے ہیں۔اس دن کی مناسبت سے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا گیا کہ معاشرے میں موجود ہر شخص کو چاہیے کہ وہ فرسٹ ایڈ کی تربیت ضرور حاصل کریں تاکہ دوران سفر گھر میں یا کام کی جگہ پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متاثرین کو بروقت طبی امداد دے کر جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے،اس سلسلے میں ریسکیو 1122 چکوال کی جانب سے مختلف اداروں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.