چوہدری خورشید انور بیگ کے بھائی چوہدری حمید انور بیگ سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی سپرخاک

 








ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید انور بیگ کے بھائی چوہدری حمید انور بیگ جو گزشتہ روز حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کرگئے تھے کو بدھ کی شام سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں ممبر قومی اسمبلی سردار غلام عباس خان، پارلیمانی سکٹریری وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم چوہدری سلطان حیدر علی خان، میجر جنرل حافظ مسرور احمد، سابق ایم پی اے چوہدری اعجاز فرحت، رہنما پیپلز پارٹی ضلع چکوال سردار اظہر عباس، سابق ایم پی اے چوہدری ساجد دولتالہ، کرنل نصیر ہمدانی، سردار شانی خان،ضلع صدر تحریک انصاف چکوال چوہدری علی ناصر بھٹی، برگیڈیئر نجب علی خان، میجر(ر) ذوالفقار حیدر، سابق جوائنٹ سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن محمد رفیق طاہر، ترجمان راجہ عرفان شہزاد دھروگی، چیئرمین پادشاہان چوہدری سرفراز خان، چیئرمین بھیں چوہدری غضنفر علی خان، امیر بٹ ایڈووکیٹ، سید اعجاز ہمدانی ایڈووکیٹ، صدر مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ چکوال چوہدری غلام صفدر رتہ، چوہدری مسرت اقبال ڈورے، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ تحصیل چکوال چوہدری تجمل رگ میروال، سیاسی و سماجی شخصیات، وکلا، پولیس افسران، کونسلرز، صحافیوں اور دیگر ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد سمیت معززین علاقہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.