گھریلو ناچاکی پر داماد کی سسرالیوں پر فائرنگ، ایک شخص جانبحق دو خواتین شدید

 


چکوال: کولیاں شریف نزد پیر پھلاہی کے قریب گھریلو ناچاکی پر داماد کی سسرالیوں پر فائرنگ ایک شخص جانبحق جب کہ دو خواتین شدید زخمی ملزم اس سے قبل بھی اپنے سگے چچا کو قتل کرچکا ہے

رپورٹ روحان ضیاء چوہدری تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈہمن چوکی ملہال مغلاں کے علاقہ کولیاں شریف میں داماد اور سگے بھانجے کی سسرالیوں پر فائرنگ ،چکوال تھانہ ڈہمن چوکی ملہال کے علاقہ کولیاں شریف میں ناصر ساکن موہڑہ نوری ساجد مسعود کے بھانجے کی تین کس نامعلوم مسلح افراد کے ساتھ اپنے ہی سگے ماموں کے گھر میں گھس کر دروازہ توڑنے کے بعد فائرنگ ملزم کی فائرنگ سے ساجد مسعود ملزم کا سگا ماموں جانحق ایک سالی ملزم کی بیوی بھی شدید زخمی ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ریسکیو 1122 اورایس ایچ او ڈہمن سید عاطف رضا شاہ اور چوکی انچارج ملہال مغلاں سلطان سکندر بمع نفری موقع پر پہنچ گئے شوہد اکٹھے کرنے کے بعد جانبحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے دیگر متعلقہ تھانوں سے کو بھی متحرک کرلیا گیافائرنگ سے55 سالہ ساجد ولد زمان موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ دو خواتین فائرنگ کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک 

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا ہے ملزم اس قبل اپنے سگے چچا کو قتل کر چکا ہے۔ ریسکیو 1122 نے متاثرین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.