تحصیل چکوال میں کسان کارڈ کے اجراء کا افتتاح کردیا گیا

 



چوہدری سلطان حیدر علی خان نے کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کرکے باقاعدہ آغاز کردیا


چکوال (نامہ نگار) کاشتکاروں کو براہ راست سبسڈی کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدام کے تحت کسان کارڈ کے اجراء کا باقاعدہ افتتاح پارلیمانی سیکرٹری چیف منسٹر انسپکشن ٹیم چوہدری سلطان حیدر علی خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع آفس تلہ گنگ روڈ چکوال میں قائم ڈسٹریبویشن سینٹر میں کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع چکوال ملک وسیم عباس، محکمہ زراعت کے افسران کے علاوہ کسانوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ پارلیمانی سیکرٹری ٹو چیف منسٹر انسپکشن ٹیم چوہدری سلطان حیدر علی خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کا ویژن ’کسان خوشحال، پنجاب خوشحال‘ زرعی ترقی کا اہم سنگ میل ہے کسان کو گرین ٹریکٹر سکیم، زرعی ٹیوب ویل، سولر پینلز و دیگر زرعی ضروریات کیلئے بلا سود قرضہ اور سبسڈی پر زرعی آلات اور دیگر لاتعداد سیکموں میں شمولیت حاصل کرنے کیلئے کسان کارڈ دیئے جار ہے ہیں تاکہ کسان معاشی طور پر مستحکم ہو کر ملکی ترقی میں اپنا بہتر کردار ادا کرسکیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع نے بتایا کہ تحصیل چکوال میں 5088 سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ دیئے جائیں گے، تحصیل چکوال میں 5088 کاشتکاروں کو کسان کارڈ دینے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اس سکیم میں کسان آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسان کارڈ پنجاب حکومت کا قابل تحسین اقدام ہے اس سے کاشتکاروں کے معاشی مسائل یقینی طور پر کم ہوں اور کسان صحیح معنوں میں خوشحال ہوں گے۔کسان کارڈ کی رجسٹریشن ابھی جاری ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.