حضورﷺ نبیوں کے بھی مقتداء بن کرتشریف لائے، علامہ محمد احمد لدھیانوی

 


تحفظ ختم نبوتﷺ اور تحفظ ناموس صحابہؓ واھلبیتؓ خون کے آخری قطرے تک کریں گے، علامہ اورنگزیب فاروقی


 ضلع بھر میں مثالی امن قائم کرنے پر ڈی سی چکوال ڈی پی او چکوال اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ہم نے عرصہ پندرہ سال سے امن و امان قائم رکھنے کے لیے انتظامیہ سے بھر پور تعاون کیا۔ ہمارے ذمہ داران کو فورتھ شیڈول سے نکالا جائے، قاری اسد عرفان



 چکوال (خصوصی رپورٹ)21ویں سالانہ سیرت امام الانبیاء و دفاع صحابہ واھلبیت کانفرنس ڈھوک آجڑی میں منعقد ہوئی جس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ ہمارے نبی تمام انبیاء کے بھی مقتدا بن کر تشریف لائے۔ اللہ کے بعد جس ہستی کا مرتبہ و مقام ہے وہ حضور خاتم النبیین کا ہے۔ اس موقع پر مرکزی صدر سنی علماء کونسل پاکستان علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حضورﷺ کی ختم نبوت اور صحابہؓ واھلبیتؓ کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کرتے رہیں گے۔ حکومت فی الفور ناموس صحابہؓ واھلبیتؓ بل پاس کرکے قانون کا حصہ بنائے تاکہ ملک میں امن قائم رہ سکے۔ اس موقع پر راولپنڈی ڈویژن کے نگران مفتی تنویر عالم فاروقی، علامہ اسلام الدین عثمانی، مولانا نعمان ضیاء فاروقی، مولانا قاضی شفیق الرحمن، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع چکوال کے امیر مفتی محمد معاذ، مولانا عبد الرحیم معاویہ کے علاؤہ دیگر علماء نے بھی خطاب کیا جبکہ نعتیہ کلام بلال برادران حسن افضال صدیقی لاہور، مولانا صدیق طارق لاہور نے پیش کیا جبکہ نقابت کے فرائض قاری گلتاسب ،مولانا شمریز ہزاروی اور خرم بلال منہاس نے سر انجام دئیے۔ اس موقع پر اس کانفرنس کے بانی قائد چکوال قاری اسد عرفان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ضلع کے امن کےلیے عرصہ پندرہ سال سے مثالی کردار ادا کیا ہے اور ہر موقع پر ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا ہے۔ ہمارے ذمہ داران کو فی الفور فورتھ شیڈول سے نکالا جائے۔ میں ضلعی انتظامیہ باالخصوص ڈی سی صاحبہ، ڈی پی او چکوال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضلع میں مثالی امن قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔اس موقع پر جمیعت اھلسنت ضلع چکوال کے امیر صاحبزادہ پیر عبد القدوس نقشبندی مجددی، مولانا کامران، مولانا عمران معاویہ، مولانا عبدالمنان نقشبندی، جمیعت علمائے اسلام ضلع چکوال کے امیر ڈاکٹر عبدالسلام نقشبندی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے جنرل سیکرٹری مولانا حبیب الرحمن قاسمی، مولانا عمران چک نورنگ، مولانا نوید حیدری، مولانا محمد فیاض فاروقی، مولانا عبداللہ،قاری وسیم اقبال، جنرل سیکرٹری پاکستان راہِ حق پارٹی لاہور مولانا عدنان مدنی، مولانا عبد المالک، مولانا منیر فاروقی جہلم، قاری نذیر احمد تلہ گنگ، صدر سنی علماء کونسل ضلع تلہ گنگ مولانا عبد الرحمن معاویہ، جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل اسلام آباد مولانا عثمان، مولانا فضل کریم، صدر سنی علماء کونسل گوجرخان حافظ اسحاق خوشاب، مولانا شاہد محمود قاسمی مولانا عمر معاویہ للہ، مفتی وقاص عمر، مولانا مشتاق احمد، مولانا یاسر مدنی، ڈاکٹر شفیق الرحمن میانوالی، حافظ عبد العلیم منارہ، قاری آصف محمود، قاری عامر شھزاد فاروقی، مولانا صاحب جان، مفتی منصف ہزاروی، حافظ بابر عباس، مولانا قمر، مولانا طاہر عباس بھرپور،مفتی اظہر الحسینی بھگوال، مولانا حاکمین، مولانا عبد الوحید جیھٹل، مفتی ذوالفقار عباسی مری، مولانا مفتی ارشد ملھال، مولانا عبد الماجد ملھال، مولانا خرم رشید، مولانا عمران کشمیری چک ملوک، مولانا عابد کشمیری تترال، قاری غلام مصطفی سدوال، مولانا جمیل سدوال کے علاؤہ ضلع بھر سے درجنوں علماء کرام نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ایم پی اے چوھدری حیدر سلطان، سابق چیئرمین بلدیہ چوھدری سجاد، ملک خالد نوابی، چوھدری نعیم ڈھکو، چوھدری برکات کے علاؤہ کثیر تعداد میں سیاسی زعماء نے شرکت کی جبکہ وکلاء کی نمائندگی چکوال بار کے صدر چوھدری زبیر ایڈووکیٹ نے کی جبکہ تاجران میں سے ملک جاوید اقبال، صدر مرکزی تاجر اتحاد چکوال راجہ انجم ضیاء، جنرل سیکرٹری مرکز تاجر اتحاد چکوال خواجہ ادریس، سرپرست انجمن تاجران سبزی منڈی ظفر اقبال سجاول، صدر انجمن تاجران سبزی منڈی چوھدری ضیاء، خواجہ فرحت، خواجہ عبد القدوس، خواجہ عبد الصبور، حاجی منیر صدیقی،حاجی مقبول، حاجی ساجد، خواجہ حسیب الرحمان، شیخ ارشد محمود، حاجی عبد الرشید ماڑی، خواجہ بلال کے علاؤہ کثیر تعداد میں تاجران سول سوسائٹی، سیاسی، سماجی مذہبی شخصیات نے شرکت کی جبکہ ہزاروں عوام اھلسنت نے ضلع سے شرکت کی۔اس موقع پر سیرت کمیٹی ڈھوک آجڑی کے رضاکاروں نے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے جبکہ مقامی انتظامیہ نے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کر رکھے تھے ۔یاد رہے کہ چکوال شہر سے 11بجے عظیم الشان تحفظ ختم نبوت جلوس مکہ پلازہ سبزی منڈی سے مرکزی و صوبائی قائدین کی قیادت میں ڈھوک آجڑی روانہ ہوا اور بولے ہجیال چوک پر چک ملوک، دھیدوال، ربال، دیوالیاں اور دیگر گاؤں سے بہت بڑا جلوس مرکزی جلوس کے ساتھ ملا اور ہزاروں کی تعداد میں یہ جلوس ڈھوک آجڑی پنڈال میں پہنچا جہاں قائد چکوال قاری اسد عرفان نے جلوس کا استقبال کیا ۔اس موقع پر تمام شرکاء کے لیے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.