ضلع چکوال و تلہ گنگ میں پانچ روزہ ویکسی نیشن راؤنڈ کا اہداف مکمل کر لیا گیا

 


چکوال(نامہ نگار) انسدادِ پولیو کی قومی مہم کے تحت ضلع چکوال و تلہ گنگ میں پانچ روزہ ویکسی نیشن راؤنڈ کا اہداف مکمل کر لیا گیا ہے ۔یہ بات ویکسی نیشن راؤنڈ کے پانچویں روز کے ریویو اجلاس میں بتائی گئی۔ یہ اجلاس ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کے زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں انہیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم قدیر نے ویکسی نیشن کوریج کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا کہ 9 سے 13 ستمبر تک جاری رہنے والی پانچ روزہ ویکسی نیشن راؤنڈ میں 1816ٹیموں نے 2لاکھ 57 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا گیا ۔ ڈاکٹر انجم قدیر نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ محکمہ صحت کے ساتھ دیگر محکموں نے بھرپور تعاون کیا جبکہ اس مہم میں کمیونٹی خصوصاً بچوں کے والدین کا تعاون بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ بہت اچھا رہا۔ جو نونہالان قوم کا محفوظ مستقبل یقینی بنانے کے ضمن میں قابلِ تحسین ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.