میڈیا ہاﺅس چکوال کے زیر اہتمام شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت اور ایوارڈز دینے کی تقریب
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میڈیا ہاﺅس چکوال کے زیر اہتمام شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے اورایوارڈز دینے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ افسران ،شہداءفیملیز اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اوروطن عزیز کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداءکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ J7ما ل ا ور پاکستان ایکس سروس میں سوسائٹی نے پروگرام کے انعقاد میں خصوصی تعاون کیا تقریب سے برگیڈیئر(ر) ظفر اقبال چوہدری،کرنل(ر) تیمور سلطان،میجر (ر) قیصر مجید ملک،چوہدری سلطان شہر یار علی خان،چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ،کیپٹن (ر)غلام شبیر منہاس،کرنل (ر) محمد ظفر اقبال اعوان اور جنرل سیکرٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس شمالی پنجاب عبدالغفور منہاس نے خطاب کیامقررین نے کہا کہ شہدائے پاکستان کی ملک اور قوم کے لیے قربانیاں قابل ستائش ہیں ہم شہداءکو سیلوٹ کرتے ہیں ہندوستان نے پہلے روز سے ہی پاکستان کے وجودکو قبول نہیں کیا ۔ہمیں ملکی سلامتی کے لیے اکٹھے ہو کر چلناہوگا۔ مقررین نے کہا کہ شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرناہوگا۔کیونکہ یہ ملک عظیم ہے اور قوم بھی عظیم ہے ایمان ،تقویٰ جہاد فی سبیل اللہ کا نعرہ نعرہ لگا کر دشمن کے سامنے ڈٹ جاتی ہے مقررین کا کہنا تھاکہ 1965ءمیں قوم نے جذبہ سے لڑا ،یہی وجہ ہے کہ کامیابی ہمارامقدر بنی ۔شہید کبھی جاتے نہیں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ان کی لازوال قربانیاں ہیں اور ہماری فوج اسلامی فوج ہے ۔اس کو کوئی قوم نہیں ہرا سکتی۔ افواج پاکستان ہر پاکستانی کی فوج ہے ۔چکوال کی مٹی سے غازیوں اور شہیدوںکی خوشبو آتی ہے ۔ہر گھر میں فوجی موجود ہیں ۔ملک کے لیے چکوال کی عوام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیںمقررین نے1965ءکی جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کرنےوالے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔
کوئی تبصرے نہیں