میڈیا ہاﺅس کے زیر اہتمام شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

 


چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میڈیا ہاﺅس کے زیر اہتمام شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں منعقدہ” عشق وطن“ پروگرام میں ٹیبلوز ،ملی نغمے ،سلامی اور دیگر پروگرام پیش کیے گئے ،جن میں وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے پاک فوج کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔تلاوت کلام پاک قاری عبدالباسط جامی نے کی جبکہ شفیق الرحمن مجددی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ جھگی سکول کے بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے ۔بعد ازاں لُکا گروپ کرسچین کالونی کے طلباءنے بھی ٹیبلو کے ذریعے عشق وطن کا اظہار کیا۔ کمسن بچی روشان مغل نے خطاب میں شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو سراہا جبکہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی ہونہار طالبہ ایمان فاطمہ جو کہ محمد سعید ڈب کی صاحبزادی ہیں نے ایمان افروز خطاب کے ذریعے شہدائے پاکستان کی وطن عزیز کی خاطر جانیں قربان کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ماہم نامی طالبہ نے بھی ملی نغمہ پیش کیا۔ کیڈٹ کالج مرید کے کیڈٹس نے یادگار شہداءپر سلامی دی اور پھول رکھے گئے ۔سلامی کی تقریب میں بریگیڈئیر(ر) ظفر چوہدری ،کرنل تیمور ،چوہدری تیمور علی خان ،میجر (ر) قیصر مجید ملک ،چوہدری سلطان شہریار ،کرنل (ر) محمد ظفر اعوان، راجہ امجد بھی شریک ہوئے۔جنرل مشتاق بیگ شہیدہاسٹل چوآسیدن شاہ کے زیر تعلیم پاک فوج کے شہداءکے یتیم بچوں نے بھی ٹیبلو پیش کیا جنہیں شرکاءنے سراہا۔ مذکورہ بچوں کی کفالت بریگیڈئیر ظفر اقبال چوہدری کر رہے ہیں اور اس وقت مذکورہ ہاسٹل میں75بچے زیر تعلیم ہیں جو چکوال کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔ مذکورہ یتیم بچوں کے والد پاک فوج سے تعلق رکھتے تھے اور مختلف محاذوں پر انہوں نے وطن کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔مددگار فاﺅنڈیشن چکوال کے ادارے پرورش ہاسٹل چک ملوک کے ننھے فرشتوں نے ٹیبلو پیش کیا۔پرورش ہاسٹل میں یتیم بچے زیر تعلیم ہیں ،مددگار فاﺅنڈیشن کی طرف سے عشق وطن پروگرام کے شرکاءمیں پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کی گئیں۔ جبکہ ڈائریکٹر کیپٹن (ر) غلام شبیر منہاس نے بھی اپنے خطاب میں شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔ جذبہ¿ حب الوطنی سے سرشار قوم کی بیٹی اسماءپاکستان نے اپنے خطاب میں پاک فوج کے شہداءکی عظیم قربانیوں اور جذبے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔1965ءکی جنگ میں شہیدہونے والے شہداءکی فیملیز نے تقریب میں شرکت کی جنہیں خصوصی ایوارڈز دئیے گئے جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے سویلین افراد کو بھی دفاع پاکستان ایوارڈ دئیے گئے۔ پروگرام کا انعقاد میڈیا ہاﺅس کے ڈائریکٹر عبدالغفور منہاس ،اعجاز خالد اور ڈاکٹر اعجاز محمود نے کیا تھا۔ گزشتہ کئی سالوں سے 5ستمبر کوپاک فوج کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پروگرام کا باقاعدہ انعقاد کیا جا رہا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.