جامعہ البنات سیدہ فاطمہ الزھرا مرید میں 23ویں سالانہ میلاد مصطفیٰ کانفرنس و کانوکیشن

 


جِس سُہانی گھڑی چَمکا طَیبہ کا چاند

اُس دِل اَفروز ساعَت پہ لاکھوں سلام


جامعہ البنات سیدہ فاطمہ الزھرا مرید میں 23ویں سالانہ میلاد مصطفیٰ کانفرنس و کانوکیشن


جامعہ البنات سیدہ فاطمہ الزھرا مرید میں 13 ربیع الاول کو 23ویں سالانہ میلاد مصطفیٰ کانفرنس و کانو کیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور جناب پیر امین الحسنات شاہ صاحب (سجادہ نشین بھیرہ شریف) نے شرکت کی جبکہ مرکزی خطاب کے فرائض شاہین ضیاالامت جناب پیر انور قریشی صاحب نے ادا کیے جس میں آپ نے عصر حاضر میں خواتین کی تعلیم و تربیت پر زور دیا ۔اسی موقع پر چکوال کی صحافی برادری کے چمکتے ستارے جناب زلفقار میر صاحب ،شفیق ملک صاحب اور مہران ظفر صاحب نے بھی خصوصی شرکت کی اور ادارہ کی کارکردگی کو خوبصورت الفاظ میں سراہا جب کے اسی موقع پر معزز مقامی علاماء،جناب علامہ حافظ محمد خان قادری صاحب (ڈھاب کلاں)، جناب علامہ غلام سبحانی صاحب، ،حافظ غلام حسین صاحب، جناب ابرار مقصودی صاحب (کوٹ گلہ شریف)، حافظ عبدل لطیف صاحب (سگر)، قاری عشرت حسین( فاضل بھیرہ شریف)، حافظ محمد اشرف صاحب (روپوال) بھی موجود تھے۔

اس شاندار پروگرام میں سال 2023/2024 میں فارغ التحصیل ہونے والی 42 طالبات کو تعریفی شیلڈ اور اسناد و انعامات سے نوازا گیا جن میں سے 12 طالبات نے شعبہ تحفیط القران میں کامیابی کے جھنڈے گاڑہے اور 30 طالبات نے اشہادة العالمیہ (ایم اے عربی،ایم اے اسلامیات) کے 6 سالہ کورس کو نہ صرف مکمل کیا بلکہ مرکزی بورڈ بھیرہ شریف کی 350 برانچز میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی۔ اسی اثنا میں الحاج محمد خان صاحب ،حافظ القاری محمد اسلام صاحب (بانی و ناظم اعلیٰ) ،چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد قاسم اور ڈاکٹر عمیر الحسن نے بھی پاس آوٹ ہونے والی طالبات کو مبارکباد پیش کی اور اپنے انے والے معزز مہمانوں کا دل سے شکریہ ادا کیا اور اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر تمام شراکا اور اساتذہ کرام و دیگر عملہ کا شکریہ بھی ادا کیا اور ادارہ معاونین کے لیئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا اور ان ساری کامیابیوں کا سہرا ادرہ کے معاونین کے سر جاتا ہے جنہوں نے اس شاندار پراجیکٹ کو بنانے چلانے میں اپنی جانی و مالی قربانیاں دیں اور امت کی بیٹیوں کے تعلیم تربیت میں اپنا کردار ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.