سرال : چوہدری مسرت عباس سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک

 


ڈھڈیال (مسرت جعفری) سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوھدری اعجاز فرحت سابق چیئرمین یونین کونسل سرال چوہدری نثار عباس ڈی جی انفارمیشن لاہور شفقت عباس کے بھائی ڈی ایس پی ٹریفک راولپنڈی چوہدری مسرت عباس دل کا دورہ ہڑنے سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ سوموار کے روز انکے آبائی گاؤں سرال میں آدا کی گئی جس میں سابق ضلع ناظم و ایم این اے سردار غلام عباس خان، جنرل(ر) یعقوب خان علی خان، جنرل (ر) حافظ مسرور احمد، معروف کالم نگار سابق ایم این اے چوہدری ایاز امیر، ایم پی اے و سابق صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی، سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، سابق ایم پی اے سردار آفتاب اکبر خان، بریگیڈئیر (ر)نجب علی خان، رہنما پی ٹی آئی چکوال راجہ طارق افضل کالس، راجہ عثمان ہارون،ضلعی صدر پی ٹی آئی چکوال چوہدری علی ناصر بھٹی، سینئر وائس صدر پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن سردار اظہر عباس، سردار کرنل ذوالفقار علی خان، سردار شانی خان، ملک تصور پاکستان کرنسی ایکسچینج، سردار حبیب خان دلہہ، راجہ ہارون چکوال ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شکیل احمد، ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال مرزا آصف، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ، رہنما پیپلز پارٹی راجہ مظہر ہستال، چوہدری نوشاد علی خان، چوہدری تیمورعلی خان، چوہدری کامران چکری، چوہدری نجم الحسن گوندل، سیٹھ عدیل احمد، صدر مسلم لیگ ن ڈھڈیال خان طارق جمیل خان، سابق ناظم یوسی ڈھڈیال رانا محمد بشیر سراج، چوہدری محمدسلیم لطیفال، چوہدری اشتیاق حسین، چوہدری نذر عباس، حاجی اعجاز حسین گوندل، ابرار حسین ابی، رانا عدنان، معروف سماجی شخصیت راجہ عمر،ساجدحسین گوندل، میاں افتخار حسین میاں الیکٹرانکس، ساجد علی بیگ ایڈووکیٹ، ملک حفیظ انجم، مرزا محمد اشرف، رانا اختر عزیز، چوہدری امجد حسن ایڈووکیٹ، سید عباس علی شاہ، مولانا مظہر کاظمی کے علاؤہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی مذہبی پولیس افسران صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔


یاد رہے کہ مرحوم کو اتوار کی دوپہر کو دل کا دورہ پڑا۔ مسرت عباس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.