ون فائیو چوک پر شہریوں میں مفت ہیلمٹ اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے

 


چکوال (راجہ افتخار سے) انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپٹین ر واحد محمود کی زیر قیادت ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر راجہ شکیل احمد کیانی نے ٹریفک قوانین کی اگاہی مہم کو جاری رکھتے ہوئے ون فائیو چوک پر شہریوں میں مفت ہیلمٹ اور پمفلٹ تقسیم کیے۔


تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپٹین ر واحد محمود کی زیر قیادت ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر راجہ شکیل احمد کیانی نے ٹریفک قوانین کی اگاہی مہم کو جاری رکھتے ہوئے ون فائیو چوک پر شہریوں میں مفت ہیلمٹ اور پمفلٹ تقسیم کیے اس موقع پر ٹریفک پولیس کے دیگر افسران و اہلکار انسپکٹر حمدان سب انسپکٹر رستم بیک انسپکٹر شاہد ایجوکیشن ونگ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر عاصم گل ہردلعزیز ملازم اسد تحفظ خدمت مرکز انچارج سب انسپکٹر شفاعت بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپٹین ر واحد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کی زندگی اور حفاظت کے لیے ہیلمٹ کا استمال انتہائی ضروری ہے اس کے استعمال سے کسی بھی حادثہ کی صورت میں موٹر سائیکل سوار سر کی چوٹوں سے محفوظ رہتا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سڑک پر مختلف گاڑیوں کو روک کر ڈرائیونگ کے دوران انہیں سیٹ بیلٹ اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی اور پمفلٹ تقسیم کیے۔


صحافی و کالم نگار راجہ افتخار احمد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپٹین ر واحد محمود سے سوال پوچھا کہ اپ ایک عرصے سے بڑی موثر ہیلمٹ کے استعمال کی آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مگر بدقسمتی سے اج بھی جب سڑک پر نظر دوڑائیں تو ہمیں اکا دکا موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ استمعال کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے تو یہ گیپ کہاں پر ا رہا ہے جس کے جواب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپٹین ر واحد محمود کا کہنا تھا کہ شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیں اس میں ہمیں میڈیا نمائندگان کے تعاون کی بھی ضرورت ہے تاکہ مل جل کر ایک مہذب معاشرہ بنانے میں اپنے اپنے حصے کی شمع روشن کی جا سکے انہوں نے اس موقع پر والدین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ دور میں اپنے چھوٹے بچوں اور بچیوں کی نگہداشت پر گہری نظر رکھیں اور بالخصوص جب اپ کے محلے گلی میں کوئی قلفی یا پاپڑ بیچنے والا آتا ہے تو چھوٹے بچوں کو ہرگز گلی میں اکیلا نہ جانے دیں۔

شہری کسی بھی مشکوک شخص اور سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو کریں

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.