تھنیل فتوحی میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا





چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھنیل فتوحی میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا ،تھنیل ہاﺅس میں منعقدہ فری آئی کیمپ کا انعقاد علاقہ کی معروف شخصیت چوہدری عارف اقبال ،چوہدری طاہر اقبال اور چوہدری ناصر اقبال نے کیا۔منور میموریل ہسپتال کی ماہرین امراض چشم کی خصوصی ٹیم نے فری آئی کیمپ میں علاقہ اور گردونواح سے آئے ہوئے مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا ،200سے زائد مریضوں نے استفادہ حاصل کیا۔ چوہدری عارف اقبال برادران کی طرف سے مریضوں کو مفت عینکیں فراہم کی گئیں جبکہ متعدد مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن تجویز کیے گئے جو آئندہ چند روز میں منور میموریل ہسپتال میں کیے جائیں گے۔والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کیے روح رواں راجہ محمد عمر بھی ٹیم کے ہمراہ تھے اور معاونت کی۔ دریں اثناءعلاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے تھنیل ہاﺅس میں لگائے گئے فری آئی کیمپ کا معائنہ کیا اور چوہدری عارف اقبال، چوہدری طاہراقبال اور چوہدری ناصر اقبال کی دکھی انسانیت کی دوستی پر خراج تحسین پیش کیا۔کیمپ سے مستفید ہونے والے مریضوں نے بھی چوہدری عارف اقبال برادران کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور ان کے جذبہ ایثار کوسراہا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.