دھرابی ڈیم پر (ٹی ڈی سی پی) کے زیر اہتمام روزہ واٹر سپورٹس اور فیملی گالا کا انعقاد

 


چکوال (سمندر خان) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اف پنجاب کے زیر اہتمام چکوال کے خوبصورت مقام دھرابی ڈیم ٹورسٹس ریزارٹ پر ایک روزہ واٹر سپورٹس اور فیملی گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں واٹر بوٹنگ کے مقابلے، آرچری اور شوٹنگ کے مقابلے ہوئے۔ جبکہ میوزیکل نائٹ کی تقریب میں شامل فنکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ ٹی ڈی سی پی کی جانب سے منعقدہ یہ تفریحی ایونٹ عوام خصوصا فیملیز کیلئے تفریح کا ایک بہترین موقع تھا جس میں چکوال سمیت دیگر بڑے شہروں سے فیملیز اور مختلف سکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ایونٹ میں واٹر بوٹنگ کے مقابلوں کے ساتھ ریسکیو 1122 نے واٹر ریسکیو شو کے ذریعے عوام کو حفاظتی تدابیر سے متعلق آگاہی دی۔ ایونٹ میں چکوال کے خصوصی سوغاتوں اور کھانے پینے کے مختلف سٹالز سجائے گئے تھے۔ علاوہ ازیں کلچرل اور ہینڈی کرافٹس کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ چکوال کے ان خوشگوار سیاحتی مقامات پر اس طرح کے ایونٹس مستقبل میں یہاں سیاحت کے رجحان کو فروغ کا ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔ شمالی علاقہ جات کے بعد کلرکہار اور دھرابی ریزارٹس پر سیاحت کا رجحان کا بڑھنا بھی ایک خوش آئند بات ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک اور ایم ڈی (ٹی ڈی سی پی) حمیرا اکرم نے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کے تحت پودے لگا کر عوام میں اس شعور کو اجاگر کرنے کی کوشش کی کہ درخت لگائیں، اپنے لئے اور اپنے آنے والی نسلوں کے تحفظ کیلئے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.