چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تاجر برادری پر لگائے گئے ٹیکسز مسترد کر دیے

 



چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تاجر برادری پر لگائے گئے ٹیکسز مسترد کر دیے 

 چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ماہانہ اجلاس صدر وقار ظفر بختاوری کی زیر صدارت چیمبر سیکرٹریٹ راولپنڈی روڈ چکوال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی کہ کاروباری طبقہ پر انکم ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس، سیل ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس اور خصوصی طور پر بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے اور حکومت سے اپیل کی جاتی ہے کہ تمام بجلی کے بلوں اور دوسرے ٹیکسز کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔اس سلسلے میں فوری ٹیکسز ختم نہ ہونے کی صورت میں باقی تمام تاجر تنظیموں سے مشاورت کر کے احتجاج کی کال دی جائے گی۔ اسکے علاوہ نئے ممبران کی منظوری اور چکوال چیمبر کے مالی معاملات کو چیک کیا گیا۔اس موقع پر سینیئر نائب صدر عمر سمیع، نائب صدر احمد فاروقی، سابق صدر خواجہ عارف یوسف، سابق صدر شیخ ہارون، ایگزیکٹو ممبران حاجی محمد ارشد، غلام حر، حاجی محمد اسحاق اور گل حمید موجود تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.