ایڈمرل عبدالعلیم (ر)قائم مقام صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی( PESS ) تعینات


لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم(ر) صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نجی و رسمی غیرملکی دور ے پر برطانیہ اور امریکہ روانہ ہو گئے ان کی عدم موجودگی میں وائس ایڈمرل عبدالعلیم ، سینئر وائس پریذیڈنٹ، پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے قائم مقام صدر ہوں گے۔ 

ایڈمرل عبدالعلیم ایک انتہائ بالغ النظر، مدبر اور دانشمند دفاعی تجزیہ کار ہیں، وہ گزشتہ 45 سال سےبحری سپہ گری اور قومی سلامتی کے امور اور دفاعی تجزیہ کاری سے وابستہ ہیں، ، پاکستان بحریہ کے مواصلاتی نظام میں جدت لانا، لاہور میں پاکستان نیوی وار کالج کے جدید سیٹ اپ کا قیام اور اسلام آباد میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میریٹائم افئرز کی بین الاقوامی سطح تک نمو ان کی نمایاں خدمات کی طویل فہرست کا کلیدی اور نمایاں حصہ ہیں، PESS کے ساتھ اپنی وابستگی کےایک سال میں انہوں نے بحیثیت سینیر وائس پریذیڈنٹ، پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کو جنرل عبدالقیوم کی صدارت میں ایک متحرک اور فعال سوسائٹی میں بدل دیا ہے، وہ غازیوں و شہیدوں کے لواحقین کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ 


منجانب: کموڈور ارشد محمود خان(ر) سیکٹری جنرل پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.