غدار وطن @ تحصیل چوک

 


چکوال (نامہ نگار) ملک بھر کے اہم تجارتی مراکز اور شاہراہوں کی طرح چکوال سمیت دیگر تحصیلوں میں بھی غداری کے الزامات والے پوسٹرز اور پینا فلیکس نصب کر دئیے گئے۔ چکوال کی مرکزی چوہراہ تحصیل چوک میں "غدار وطن" کے عنوان سے ایک بڑا پینا فلیکس لگایا گیا ہے۔ ان پوسٹرز پر صحافیوں، سابق مشیروں اور وی لاگرز کی تصاویر اور نام درج ہیں۔ غداری کے عنوان سے بینرز پر تقریباً 18 افراد کی تصاویر لگائی گئی ہیں اور ان افراد کو جھوٹا اور عوام کو گمراہ کرنے والا قرار دیا گیا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر عوام ایسے پوسٹرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور عوامی سطح پر سخت برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.