سوہاوہ پریس کلب کے عہدیداران کا ضلع چکوال کا دورہ

 


چکوال (راجہ افتخار سے) سوہاوہ پریس کلب کے عہدیداران کا ضلع چکوال کا دورہ ۔چکوال آمد پر چیئرمین لیگل کمیٹی چکوال پریس کلب رجسٹرڈ راجہ فرحت بشیر ایڈووکیٹ نائب صدر راجہ افتخار احمد نے خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پریس کلب کے عہدیداران کا صدر بابر کیانی کی قیادت میں ضلع چکوال کا دورہ دیگر ممبران میں عنصر کیانی شیراز کیانی شامل تھے۔چکوال آمد پر چیئرمین لیگل کمیٹی چکوال پریس کلب رجسٹرڈ راجہ فرحت بشیر ایڈووکیٹ نائب صدر راجہ افتخار احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر مختلف صحافتی امور پر سحر حاصل گفتگو کی گئی۔

دوران گفتگو اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ہر ضلع میں صحافیوں کی گروپنگ نے صحافت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور صحافیوں میں اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

صدر سوہاوہ پریس کلب بابر کیانی کا کہنا تھا کہ ہم مختلف اضلاع کے پریس کلبوں کے ساتھ روابط کو مضبوط کرنے کے لیے عنقریب دوروں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر چکوال پریس کلب کے عہدیداران نے چیئرمین چکوال پریس کلب رجسٹرڈ خواجہ بابر سلیم محمود کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام دیا اور کہا کہ چیئرمین خواجہ بابر سلیم محمود کے کینیڈا سے نجی دورے کی واپسی پر سوہاوہ پریس کلب کے عہدیداران کو چکوال پریس کلب کا باضابطہ وزٹ کروایا جائے گا۔اس موقع پر سوہاوہ پریس کلب کے دوستوں نے کلمہ چوک پر تصویر بناوانے کی خواہش کا اظہار کیا۔دورے کے اختتام پر راجہ فرحت بشیر ایڈووکیٹ راجہ افتخار احمد کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا گیا اور کہا کہ چکوال کے لوگ بہت ملنسار اور پیار کرنے والے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.