چیئر پرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا دورہ چکوال

 


چکوال (نامہ نگار) چیئر پرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ہفتہ کے روز ضلع چکوال کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ممبر صوبائی اسمبلی مہوش سلطانہ راجہ اور ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد وسیم، انچارج دارلامان اسسٹنٹ ڈائریکٹر عائشہ کنول اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ چیئر پرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے کہا یے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر موضع مہیوال کے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور ان سے کیس کے حوالے سے دریافت کیا جس پر ان کو بتایا گیا کہ قانونی پراسس مکمل ہو چکا ہے اور لیگل مدد فراہم کی جارہی ہے جس پر متاثرہ خاندان نے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئر پرسن حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وریر اعلیٰ پنجاب کی پالیسی کے مطابق خواتین کے تحفظ کا ہر ممکن یقینی بنانے کے لئے کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی پی او آفس میں وویمن سنٹر اور تحفظ سنٹر کا بھی وزٹ کیا۔ میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پر خواتین کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اس ذمہ داری کو آپ کی مدد سے ادارے اور حکومت ملکر احسن طریقے سے معاشرے میں بے سہارا ، تشدد ، جلانے ،ریپ،ہراسمنٹ اور قتل ایسے واقعات میں ہر ممکن قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.