ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست علاقہ مجسٹریٹ ڈھڈیال کی عدالت سے خارج

 


چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ ڈھڈیال کے مشہور مقدمہ میں ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست علاقہ مجسٹریٹ ڈھڈیال کی عدالت سے خارج کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 120/24 تھانہ ڈھڈیال جس کے مدعی مقدمہ یاسر عباس سکنہ ڈھڈیال ہیں اس مقدمہ میں جمعرات کے روز ملزم حمید بیگ کی درخواست ضمانت پر بحث ہوئی علاقہ مجسٹریٹ ڈھڈیال کی عدالت نے نیئر عباس اعوان ایڈووکیٹ سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی ، مدعی مقدمہ کی طرف سے پیروی معروف قانون دان نیئر عباس اعوان ایڈووکیٹ سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان کر رہے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.