ضلع چکوال میں نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام جاری

 


چکوال( نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع چکوال میں نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام جاری ہے - آج میونسپل کمیٹی کے عملے نے علی الصبح کام کا آغاز کر دیا تھا اور کرسچن کالونی چکوال میں سیوریج لائنوں اور نالوں کی مکمل صفائی کی- ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک صفائی کے اس عمل کی خود نگرانی کر رہی ہیں اور چکوال کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ علاقے کی صفائی و ستھرائی کے معاملے کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کریں۔ڈپٹی کمشنر چکوال نے ضلع کی عوام سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ بھی صفائی کے معاملے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.