معروف کالم نگارہ بنت حوا کی طرف سے جھوٹے الزامات لگانے پر پولیس کے خلاف پٹیشن رٹ دائر

 


چکوال (عوامی پریس کلب نیوز)

عوامی پریس کلب ضلع چکوال کی خواتین ونگ کی صدر اور معروف کالم نگارہ بنت حوا کی طرف سے صحافتی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے ، ہراساں کرنے اور صحافتی فرائض سر انجام دینے سے روکنے کے لئے جھوٹے الزامات لگانے پر پولیس کے خلاف سیشن جج چکوال کی عدالت میں پٹیشن دائر کر دی گئی تفصیلات کے مطابق سوموار کے دن معروف کالم نگارہ اور عوامی پریس کلب ضلع چکوال کی صدر خواتین ونگ و نائب صدر عوامی اتحاد میڈیا کونسل پاکستان بنت حوا کی طرف سے صحافتی خدمات سرنجام دینے میں رکاوٹ ڈالنے ، ہراساں کرنے ، دھمکانے اور جھوٹے الزامات لگانے پر ڈی پی چکوال کے میڈیا ترجمان محمد ارسلان ، شہزاد جہانگیر ، چوکی انچارج بلکسر ، محرر چوکی بلکسر اور ایس ایچ او صدر چکوال کے خلاف آئینی پٹیشن زیر دفعہ 22A)iii) دائر کر دی گئی ہے درخواست میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کو بھی فریق بنایا گیا ہے ، مذکورہ درخواست پر سیشن جج چکوال کی عدالت نے فریقین کو 27/7 کو عدالت میں بذریعہ نوٹس طلب کر لیا ہے واضح رہے کہ معروف کالم نگارہ اور صدر عوامی پریس کلب ضلع چکوال خواتین ونگ کی طرف سے پیروی معروف قانون دان و سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان نیئر عباس اعوان ایڈووکیٹ کر رہے ہیں۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.