ضلع چکوال میں اشیائے ضروریہ کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں مقرر

 


چکوال (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر جنرل پرائسز چکوال قراۃ العین ملک نے اشیائے ضروریہ کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں مقرر کر دی ہیں اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے یہ حکم نامہ ضلع چکوال کی حدود میں فوری طور پر نافذ العمل ہو کر اس وقت تک مؤثر رہے گا جب تک اس میں ترمیم و تنسیخ یا واپسی کا حکم صادر نہیں ہو جاتا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ نرخوں کی تفصیل اس طرح ہے :

 آٹا تھیلا ( 20 کلوگرام)1740 روپے فی عدد اور آٹا تھیلا ( 10 کلوگرام)870 روپے فی عدد ، چاول باسمتی سپر (پرانا) 300 روپے فی کلو گرام اورچاول باسمتی سپر ( نیا) 260 روپے فی کلو گرام ، بیسن285 روپے فی کلو گرام ، چینی ایکس مل ریٹ + 3 روپے فی کلو گرام ، دال چنا (باریک) 290 روپے فی کلو گرام اوردال چنا (موٹی) 310 روپے فی کلو گرام ، دال مسور (باریک) 330 روپے فی کلو گرام اور دال مسور (موٹی) 290 روپے فی کلو گرام ، دال ماش (دھلی) 550 روپے اور ( بغیر دھلی )540 روپےفی کلو گرام ، دال مونگ (دھلی) 320 روپے فی کلو گرام ٫ کالا چنا (موٹا) 305روپے فی کلو گرام اور کالا چنا ( باریک) 285 روپے فی کلو گرام ، سفید چنا ( باریک) 290 روپے فی کلو گرام اور سفید چنا ( موٹا) 305 روپے فی کلو گرام ، گھی پرنٹ شدہ ریٹ کے مطابق ، روٹی (100گرام ) 14 روپے فی عدد، گوشت چھوٹا 1450روپے فی کلو گرام اور گوشت بڑا 700 روپے فی کلو گرام ، دودھ 160 روپے فی لیٹر ، دہی 170 روپے فی کلو گرام ، ڈبل روٹی چھوٹی 95 روپے اور بڑی 165 روپے،گوشت برائلر ،انڈے، مچھلی ،سبزی، فروٹ بمطابق نرخنامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر مقرر کیا گیا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.