جونیئر کلرک اسرار حسین راولپنڈی میں بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئے

 


چکوال(نامہ نگار) محکمہ تعلقاتِ عامہ پنجاب کے ڈویژنل آفس راولپنڈی کے جونیئر کلرک اسرار حسین جمعرات کے روز راولپنڈی میں بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئے ۔ مرحوم کا جسدِ خاکی ان کے گھر دئیوال لایا گیا جہاں جمعہ کے روز ان کی نمازِ جنازہ بعد از نماز جمعہ ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں اسرار حسین مرحوم کے خاندان اور عزیز و اقارب سمیت علاقہ سے بہت بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی اور مرحوم کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں دفن کیا گیا ۔ نماز جنازہ میں چکوال سے اطلس خان ، محمد نذیر ، شاہد محمود اور انصر اقبال نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے اسرار حسین مرحوم کے پسماندگان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور قبل از وفات ڈویژنل پبلک ریلیشنز آفس میں مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات کو بھر پور خراجِ تحسین پیش کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.