ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کا اے سی چکوال دفتر میں قائم سیکیورٹی کنٹرول روم کا دورہ

 


چکوال (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے اے سی چکوال کے دفتر میں قائم سیکیورٹی کنٹرول روم کا دورہ کر کے وہاں پر نصب کیمروں کے ذریعے شہر میں چھٹی محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی بلال بن عبد ا لحفیظ،اے ڈی سی آر خاور بشیراور اسسٹنٹ کمشنر چکوال ثمینہ بشیر بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے سیکیورٹی کے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر تعینات سٹاف کے بارے میں تفصیلات دریافت کرتے ہوئے اس امر کی تاکید کی کہ ڈیوٹی کے اوقات میں کامل مستعدی سے کام کیا جائے ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.