چکوال:عوامی حقوق کی آواز بلند کرنے میں جماعت اسلامی نمبر لے گئی

 


چکوال (راجہ افتخار سے) ملک بھر میں موجود تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں میں ہمیشہ کی طرح عوامی حقوق کی آواز بلند کرنے میں جماعت اسلامی نمبر لے گئی۔

 

جماعت اسلامی ضلع چکوال کی قیادت کی طرف سے ملک میں موجودہ مہنگائی کی لہر اور بالخصوص بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز اور مہنگی بجلی کے شکنجے میں جکڑی ہوئی عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے لیے مرکزی قیادت کی طرف سے 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دیے جانے کی کال میں چکوال سے بھرپور شمولیت کرنے کا اعادہ۔

 

 اس بات کا اعلان جماعت اسلامی ضلع چکوال کی قیادت نے نجی ریسٹورنٹ میں منعقدہ پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں موجود تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں میں عوام کے حقوق کی ترجمانی میں ہمشہ کی طرح جماعت اسلامی نمبر لے گئی۔


جماعت اسلامی ضلع چکوال کی قیادت کی طرف سے ملک میں موجودہ مہنگائی کی لہر اور بالخصوص بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز اور مہنگی بجلی کے شکنجے میں جکڑی ہوئی عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے لیے مرکزی قیادت کی طرف سے 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دیے جانے میں چکوال سے بھرپور شمولیت کا اعلان 

 اس بات کا اعلان جماعت اسلامی ضلع چکوال کی قیادت نے نجی ریسٹورنٹ میں منعقدہ پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔

 

مقامی ضلعی قیادت میں امیر جماعت اسلامی محمد اشرف آصف جنرل سیکرٹری ملک افتخار احمد نائب امیر ضلع چکوال عرفان یونس ایڈووکیٹ امیر شہر حافظ عبد الروف اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری ضلع چکوال ذوالفقار حسین ذوالفقار شاہ و دیگر موجود تھے 

پر ہجوم پریس کانفرنس میں چکوال کے نامور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

ضلعی قیادت کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت حکومت مکمل آئی ایم ایف کے شکنجے میں ہے اور ہمارے فیصلے ملک سے باہر ہو رہے ہیں عوام بجلی کے ظالمانہ بلوں پر ماتم کدہ ہے جبکہ بیوروکریسی اور اشرفیہ مفت بجلی کے مزے لوٹ رہی ہے اس ناانصافی کو ملک میں فوری طور پر ختم کرنا ہو گا 

مقامی قیادت کا مزید کہنا تھا کہ 12 جولائی بروز جمعہ المبارک اسلام آباد دھرنے میں سیکنڑوں افراد کے ساتھ شرکت کی جائے گی اسی سلسلہ میں عوام میں آگاہی کے لیے تلہ گنگ روڈ پر بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.