سنی علماء کونسل چکوال کی وفد کے ہمراہ ڈی سی چکوال اور ڈی پی او چکوال سے ملاقات

 


چکوال (نامہ نگار) سنی علماء کونسل چکوال کے ذمہ داران نے وفد کے ہمراہ ڈی سی چکوال اور ڈی پی او چکوال سے آمدہ محرم اور دیگر معاملات کے حوالے سے ملاقات کی اور 17 نکاتی مطالبات اور تجاویز پیش کیں۔ اور آمدہ محرم میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔مطالبات میں محرم صفر کی مجالس، جلوسوں کو اپنے مقررہ وقت اور مقررہ روٹ پر پابند کرنا۔کسی بھی جگہ نئی مجلس اور نئے روٹ و جلوس کو روکنا،صحابہ کرام و اہلبیت عظام کی اشارۃ و کنایۃ بھی گستاخی کرنے والوں کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لانے سمیت یہ مطالبہ کیا گیا ضلع بھر میں درجنوں اہلسنت کو بلاوجہ فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا ہے جبکہ اہل تشیع صرف چند لوگ ہیں ہمارے لوگوں کو فی الفور فورتھ شیڈول سے نکالا جائے اور سنی علماء کونسل جو کہ ضلع بھر میں اہلسنت کی ایک نمائندہ جماعت ہے تحصیل اور ضلع لیول کی امن کمیٹیوں میں مناسب نمائندگی دی جائے تاکہ مسائل کو حل کرنے میں آسانی ہو۔ان شاءاللہ سنی علماء کونسل اپنی سابقہ روایات کی طرح امن و امان کے حوالے سے انتظامیہ کی بھرپور معاونت کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے وفد کو یقین دلایا کہ ہم آپ کے مطالبات پر عمل درآمد کروائیں گے۔ وفد میں قائد چکوال قاری اسد عرفان ، مولانا محمد فیاض فاروقی ، قاری نذیر احمد، حاجی افتخار احمد ، مولانا عمران کے علاوہ ضلع بھر کے نمائندہ علماء موجود تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.