مصالحتی کمیٹیوں نے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے،کیپٹن (ر) واحد محمود

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے کہا ہے کہ مصالحتی کمیٹیوں نے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں بڑا اہم اور بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ وہ اپیکس بینکویٹ ہال ڈھڈیال میں ضلعی مصالحتی کمیٹی کے نئے ممبران سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر اے ایس پی راؤ سین اور ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال مرزا آصف بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل کو مقامی سطح پر سے حل کیا جا سکتا ہے جس سے لوگوں کے پیسوں اور وقت کا ضیاع نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا مصالحتی کمیٹی کی کاوشوں سے چھ ہزار سے زائد کیسوں کو حل کیا گیا۔جس میں سرکردہ شخصیات نے بڑا اہم رول ادا کیا ۔ڈی پی او چکوال نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نئے ممبران پر بڑی اہم زمہ داری سونپی ہے اور امید ہے کہ وہ عوام کے معاملات کو حل کرنے میں اپنی بھرپور صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس ڈی پی او آفس میں ہوگا جس میں مصالحتی کمیٹی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ اجلاس سے مولانا عبدالقدوس نقشبندی نے بھی خطاب کیا۔اجلاس کے اختتام پر میزبان اور ممبر ضلعی مصالحتی کمیٹی چوہدری غلام مرتضیٰ ہرل کی جانب سے ممبران کمیٹی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.