چکوال: محلہ سرگوجرہ غربی و حیدر ٹاؤن، سیوریج سسٹم خراب،اہل علاقہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور

 


چکوال(شکایات سیل) محلہ سرگوجرہ غربی کی وارڈ 36، گلی 13C اور 14C میں سیوریج کی نکاسی بند ہونے سے نالیوں کا پانی روڈ پر آگیا جبکہ محلہ حیدر ٹاؤن ریلوے ٹریک کے اطراف پر بااثر کاشکاروں نے سیوریج کے مین ہول کو ریت سے بھرے تھیلوں سے بلاک کر رکھا ہے اور گٹر کا گندا پانی سبزیوں و دیگر فصلوں کو لگاتے ہیں۔ سیوریج لائنز کی بندش سے محلہ حیدر ٹاؤن اور کاظم آباد میں نالیوں کا گندا پانی لوگوں کے گھروں کے سامنے خالی پلاٹس میں جاکر کھڑا ہورہا ہے اور گندے جوہڑ کی شکل اختیار کررہا ہے۔ اہلیان محلہ بلدیہ عملے سے ناکوں ناک ہوا پڑا ہے، اہلیان علاقہ نے عندیہ دیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اگر ان عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہیں لاتی اور سیوریج کا نظام بحال نہیں کرتی تو ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.