عدل فاروقی اسلام کی تاریخ کا روشن باب ہے،پیرزادہ سید نجم الاسلام ہاشم

 


چکوال(نامہ نگار) خانقاہ ہاشمیہ کے سجادہ نشین سابق وائس چیرمین یونین کونسل سہگل آباد پیرزادہ سید نجم الاسلام ہاشمی نے کہا ہے کہ عدل فاروقی اسلام کی تاریخ کا روشن باب ہے.امت کو درپیش چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے سیرت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے راہنماءی لینے کی ضروت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیرزادہ دسید نجم الاسلام ہاشمی خانقاہ ہاشمیہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ سید نجم الاسلام ہاشمی نے کہا کہ یہود ونصری اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ امت میں انتشار پیدا کرناچاہتے ہیں قرآن پاک میں واضح ارشاد ہے کہ نبی پاک پر ایمان لانے والے کفار پر سخت اور آپس میں نرمی رکھتے تھے تاریخ جھوٹی ہو سکتی ہے مگر رب اور اس کے رسول کا فرمان غلط نہیں ہو سکتا.اصحاب رسول اور اہلبیت کا آپس میں مٹالی پیار اور محبت امت کے لئے عملی نمونہ ہے. انہوں نے کہا کہ پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید بدرالاسلام ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ نے ہمیشہ امت میں اتحاد واتفاق کے لئے کام کرتے رہے. ملی یکجہتی کونسل کے صدر کی حیثیت انہوں نے تمام مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر بیٹھایا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.