یاسر نقوی کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات ،جملہ امور زیر بحث

 


چکوال (خصوصی رپورٹ) بھگوال کی نوجوان سماجی شخصیت سید یاسر نقوی نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ایسی نابغہ روزگار شخصیت یقینی طور پر پنجاب کے عوام کے لیے ایک بہترین رہنما کی صورت میں موجود ہیں ،یاسر نقوی نے گزشتہ دنوں گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ،انہوں نے بتایا کہ بہ طور ممبر شیعہ رہبر کمیٹی چکوال ہم گورنر پنجاب کو علاقہ بھر کے مسائل سے آ گاہ کیا ،اس کے ساتھ ساتھ یاسر نقوی نے سردار سلیم حیدر کے ساتھ مختلف سیاسی ،سماجی اور مذہبی امور پر مفصل گفتگو کی ،یاد رہے کہ یاسر نقوی بھگوال کی بہت بڑی کاروباری شخصیت ہیں ،یاسر نقوی نے دوران گفتگو اس بات کے عزم کا بھی اظہار کیا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھگوال کے عوام کی خواہش پر اس علاقے کا بھی دورہ کریں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.