ڈھڈیال میں بھی عاشورہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

 


ڈھڈیال (مسرت جعفری) ملک بھر کی طرح ڈھڈیال میں بھی عاشورہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ہوم عاشورہ کے جلوس مرکزی امام بارگاہ سادات اور محلہ سجادیہ سے شروع ہوئے اس موقع پر عزاداران نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے محلہ تالاب مائراں اور محلہ سادات پہنچے جہاں سے شبیہ ذوالجناح کے جلوس سید آغا حسین شاہ مرحوم اور زوار پیراں دتہ کی اقامت گاہ سے برآمد ہونے شبیہ ذوالجناح کے جلوس کے موقع پر عزاداران نے زنجیر زنی کی زخمی زنجیر زنی عزاداروں کو ریسکیو 1122 نے فرسٹ ایڈ فراہم کی عاشورہ کے جلوس کے موقع پر عزاداران کے لیے جگہ جگہ پانی دودھ اور شربت کی سبیلیں اور لنگر نیاز کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا عاشور کےجلوس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جلوس کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی محکمہ واپڈا کا عملہ بھی جلوس کے ہمراہ اپنی ڈیوٹی پر مامور رہا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ سادات اور آمام بارگاہ جعفریہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا جلوس کے اختتام پر علما و کرام و ذاکرین عظام نے۔ شہادت امام حسین علیہ السلام بیان کی شام غریباں کی مجلس مدرسہ مظہر الایمان میں ہوئی جس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.